اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد کا محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ سلمان اکرم راجا، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کی گئی۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب  کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں، آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ فیصلہ کیا ہے آج قومی کانفرنس ضرور ہو گی۔ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں آئین، معیشت کی بات  ہو گی ۔ ہم کوئی جلسہ نہیں کانفرنس کرنے جا رہے  تھے۔ ملک بھر کے سیاسی قائدین اور دانشوروں کو کانفرنس میں آنا تھا۔ حکومت کانفرنس سے گھبرا رہی ہے۔ جس مشکل میں ملک دو چار ہے اس میں آئین ہی فلاح کا راستہ ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جو مرضی کر لیں جمہور کی آواز کو نہیں دبا سکتے۔ آج بارش ہو  یا طوفان قومی کانفرنس ہو گی۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کیلئے آواز بلند کریں گے۔ حکومت جو مرضی کر لے پاکستان میں آئین کی بالادستی ہو گی۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ یہ ملک ہمارے بڑوں نے بنایا‘ انہیں کی اولادیں ملک کو محفوظ کریں گی۔ آپ ملک میں جمہور اور انسانی حقوق کی آوازوں کو بند نہیں کر سکتے۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ آئین و قانون کو پسند کرنے والی قوتیں آج اسلام آباد میں اکٹھی ہوں گی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر ہمیں روکا گیا تو اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔ ڈی چوک میں بھی کانفرنس کرنا پڑی تو کریں گے۔ ہم ان قوتوں کے باغی ہیں جو ملک کو کرپشن اور مار دھاڑ سے چلاتے ہیں۔ ہم گلی گلی میں ان ناجائز حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شاہد خاقان نے کہا کہ

پڑھیں:

فضل الرحمن سے مولانا اجمل قادری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو 

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء  اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مرکزی جمعیت علماء  اسلام پاکستان کے مرکزی صدر مولانا محمد اجمل قادری نے جامعہ مدینہ جدید لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں  کا کہنا تھا کہ ایک  عالم دین  کی موت جہان کی موت ہے مرحوم انتہائی نیک دل انسان تھے،ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کئی سالوں تک پر نہیں ہو سکے گا،دونوں رہنماؤں  نے جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا محمود میاں  کے انتقال پران کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے درجات کی بلندی اور مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔مولانا فضل الرحمن  اور مولانا محمد اجمل قادری نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی،اور ملک میں امن و امان کی صورتحال اور حکومتی معاشی پایسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اب تک عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے مہنگائی سے عوام خود کشیاں کررہے ہیں،لیکن حکمرانوں کواپنی عیاشیوں  سے ہی فرست نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی شرجیل انعام میمن سے ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال
  • الیکشن کمیشن کے تمام فیصلے آئین و قانون کے مطابق، الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، ترجمان
  • خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن کو کتنی نشستیں ملنے کا امکان ہے؟
  • میں آئین کی دفعہ 62، 63 کا مخالف ہوں: اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • برکس بزنس فورم کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال
  • پورانظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا، شاہد خاقان  
  • پورانظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا. شاہد خاقان عباسی
  • اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال 
  • فضل الرحمن سے مولانا اجمل قادری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو 
  • پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال