وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر کے درمیان تاشقند میں اہم ملاقات، علاقائی روابط کے فروغ، باہمی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبک صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف کے مابین آج تاشقند میں دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون بالخصوص تجارت، سیاحت، توانائی، علاقائی روابط اور ثقافتی تعلقات کے مزید فروغ پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے 33 برس کے دوران باہمی تعاون پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا.
دونوں رہنماؤں نے آئندہ چار برس میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے حجم کو 4 ارب ڈالر پر پہنچانے، ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ (2021)، ترجیحی تجارتی معاہدے (2023) پر مؤثر عملدرآمد، دونوں ممالک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری اور پاکستان و ازبکستان کی کاروباری برادری کے مابین تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا.
دونوں رہنماؤں نے خطے میں تجارت و علاقائی روابط کے فروغ کیلئے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی کلیدی اہمیت کو پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے اس منصوبے پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا.
ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین سیاحت کے فروغ بالخصوص ترمیز، بخارا، لاہور اور کراچی کے مابین اس حوالے سے تعاون پر گفتگو ہوئی.
عالمی و علاقائی امور پر اپنے مشترکہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے بین لاقوامی مسائل کے حل کیلئے عالمی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ کے کردار کو پائیدار ترقی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے حصول کیلئے فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا.
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے رستے کھولنے کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے علاقائی روابط کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط شراکت داری کو دونوں ممالک اور پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے فائدہ مند قرار دیا۔
ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت میرزیایوف نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ازبک صدر نے کہا کہ خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے دونوں ممالک کا باہمی تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ صدر میرزیایوف نے پاکستان میں حکومت کی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر میرزیایوف کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل تھے.
ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کی جانب سے تجارت، سیاحت، توانائی، تعلیم، ثقافت، علاقائی روابط اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے موجود استعداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے وفود نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل آصف محمود سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق
ڈھاکہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔
محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت کی اور وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔
کمبوڈیا اور تھائی لینڈکے درمیان متنازع سرحدی علاقے میں شدید جھڑپیں ،متعدد شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات
محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصاً نادرا کے محفوظ سیکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔بنگلہ دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کااظہار کیا ۔وزید داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی۔بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ سے یوتھ ڈویلپمنٹ کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔یہ ملاقات بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات خصوصاً نوجوانوں، کھیل، تعلیم اور تجدید پذیر توانائی کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید کو تقویت دیتی ہے۔
اجتماع اور امن وعامہ کیس؛پی ٹی آئی کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئیں
بنگلہ دیش کی وزارت سپورٹس و یوتھ کے سیکرٹری محبوب العالم، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود ، پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر نوید اکرم چیمہ اور اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید :