Nawaiwaqt:
2025-06-09@21:49:36 GMT

فخر زمان کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ؟ اہم خبر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

فخر زمان کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ؟ اہم خبر آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔گزشہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لے لیں گے اور اس سلسلے میں انہوں  نے کچھ عرصہ قبل قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی تھی۔تاہم اب ذرائع نے فخر زمان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی قومی اوپنر کی ری ہیب پر جلد بیان جاری کرے گا، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ فخر زمان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبر میں مزید کہا گیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی فخر کا آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا، وہ ون ڈے کرکٹ سے بریک لینا چاہتا ہیں۔ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ فخر ہائپر تھائراڈازم کی بیماری سے تاحال صحت یاب نہ ہوسکے، وہ ہر طرز کی کرکٹ سے کچھ مہینے کے لئے دور ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز نے بھی فخر زمان کو آرام کا مشورہ دیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فخر زمان کی کرکٹ سے

پڑھیں:

جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ  نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنایا۔نجی ٹی وی کے عید اسپیشل شو میں سینئر اداکار جاوید شیخ اور ریمبو سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی جہاں انہوں نے عید کو خوشیاں مناتے ہوئے ماضی کے قصے یاد کیا۔میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ فلموں میں سب سے زیادہ ری ٹیکس کون سی اداکارہ لیتی تھیں جس پر تمام ہی اداکاروں نے اداکارہ میرا کا نام لیا اور ساتھ ہی قصے بھی سنائے۔ایک قصہ سناتے ہوئے اداکار ریمبو نے کہا کہ میرا اچانک الجھن میں پڑ جاتی تھیں اور کہتی تھیں، 'اسکرپٹ میں آگے کیا ہے، چلو اسے دوبارہ کرتے ہیں۔اداکار سعود نے مزید کہا کہ ہم مالدیپ میں تھے، اور اسے ایک دیوار سے ڈانس شاٹ دینا تھا، وہ نیچے گر گئی، جس کے بعد ہم سب ڈر گئے اور پریشان ہوگئے اور ہم نے دیکھا کہ میرا دوبارہ اٹھی، اس نے اپنے کپڑے صاف کیے، اور کہا، چلو دوبارہ کر لیتے ہیں۔پروگرام میں شریک جاوید شیخ نے بھی قصہ سناتے ہوئے بتایا  کہ میں ترکیہ میں چیف صاحب کی شوٹنگ کر رہا تھا، میرا ایک امیر آدمی کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی تھی، جس کا کردار آصف خان نے ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے میرا سے کہا تھا کہ جینز اور شرٹ پہننی ہے لیکن وہ اپنی مرضی سے سرکٹ اور شرٹ پہن کر آگئی جس پر مجھے بہت غصہ آیا، میں اپنے اسسٹنٹ سے دوسرے سین پر بات کرنے لگا تو اتنی ہی دیر میں میرا پڑوسیوں کے گھر سے جینز اور شرٹ پہن کر آگئی، جس پر اسسٹنٹ نے مجھے بتایا کہ وہ پڑوسیوں کے پاس گئی تھی اور ایک لڑکی سے جینز اور شرٹ مانگ کر پہن کر آگئی۔جاوید شیخ کا ماضی کا یہ قصہ سن کر پروگرام میں بیٹھے شرکا ہنس پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں
  • عاقب جاوید کا ویمنز کرکٹ اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے اہم اعلان
  • جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا
  • نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا میرا مقصد ہے: عاقب جاوید
  • نسلی تعصب؛ حریف ٹیم کے کوچ کیخلاف شکایت درج
  • بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
  • پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئےزونل ٹیموں کاانتخاب جاری
  • تھامی سولیکلی: باکمال وکٹ کیپر کی المیہ داستان
  • بابر اعظم کی پی سی بی کی عید ویڈیو سے غیر موجودگی پر مداحوں کا اظہارِ حیرت
  • عید الاضحیٰ پر بابر اعظم کا دلکش انداز، تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے