آئی ایم ایف   نے الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں جن کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ نے الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ نئی الیکٹریکل وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی شرح معمول کے مطابق ہونی چاہیے۔
پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات میں آئی ایم ایف نے الیکٹریکل گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی رعایت پر اعتراض اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ خام مال پر بھی سیلز ٹیکس کی رعایت نہ دی جائے اور لوکل سپلائی اور پرزوں کی فروخت پر بھی سیلز ٹیکس میں چھوٹ نہ دی جائے۔
وزارت صنعت وپیداوار نے الیکٹریکل وہیکل کی مینوفیکچرنگ پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سیلز ٹیکس میں ا ئی ایم ایف

پڑھیں:

پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنےکا فیصلہ، درخواستیں طلب

قومی ائیر لائن پی آئی اے کے  51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کیلئے  اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔نجکاری کمیشن کے مطابق قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025 مقرر ہے۔کمیشن کے مطابق  قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں، نجکاری کے ذریعے قومی ائیرلائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا۔کمیشن کے مطابق متوقع  سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی اور نئے جہاز خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ دی جائے گی جب کہ سرمایہ کاروں کیلئے قومی ائیرلائن کی بیلنس شیٹ میں شامل کچھ واجبات کی منتقلی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ بعض ٹیکسوں اور قانونی مقدمات پر تحفظ یا کوریج دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ، بھارت پاکستان مخالفت میں جعلی تصاویر پھیلانے لگا
  • ایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکباد
  • قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنےکا فیصلہ، درخواستیں طلب
  • قومی ایئر لائن کا 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
  • فیشن ڈیزائنر نومی انصاری 1.25 ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں گرفتار،تفتیش شروع
  • عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج
  • ٹیسلا کی فروخت، منافع میں کمی، ایلون مسک کا حکومت میں اپنا کردار کم کرنے کا اعلان
  • چین میں سونے کے زیورات کی اے ٹی ایم کے ذریعے فروخت ممکن
  • روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر ،سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ