علماء مشائخ نے کہا کہ سندھ حکومت و کراچی انتظامیہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرے، عوام میکڈونلڈز، کے ایف سی،پیپسی سمیت تمام تر اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، جنگ جیو و دیگر ٹی وی چینلز و اخبارات اسرائیلی مصنوعات کی کاروباری تشہیر سے اجتناب کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی بانی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ جامع مسجد و امام بارگاہ نورایمان میں محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں منعقدہ 17واں سالانہ استقبال و تقدس رمضان امن سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ سمیت مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ محمد حسین مسعودی، مولانا منظرالحق تھانوی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، ناصر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان آچکا ہے جبکہ پڑوسی ملک بھارت و دیگر غیر مسلم ممالک میں رمضان کے احترام میں 50 فیصد تک اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

علماء مشائخ نے کہا کہ سندھ حکومت و کراچی انتظامیہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرے، گراں فروشوں کو گرفتار اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرے، سحر و افطار، نمازوں و تراویح کے اوقات میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت، مساجد کے اطراف صحت و صفائی و سیکورٹی جیسے اہم مسائل کو فوری طور پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں،احترام رمضان میں کم از کم قیمتوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا جائے، عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ غزہ فلسطین کی غذائی، طبی، بحالی و آبادکاری کیلئے اپنے صدقہ فطر، روزے کا فدیہ اور زکواۃ و صدقات و عطیات سے بھرپور امداد کریں۔

علماء مشائخ نے کہا کہ عوام میکڈونلڈز، کے ایف سی،پیپسی سمیت تمام تر اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، جنگ جیو و دیگر ٹی وی چینلز و اخبارات اسرائیلی مصنوعات کی کاروباری تشہیر سے اجتناب کریں، پیمرا ٹیلی ویژن پر چلنے والے تمام تر ڈراموں پر پابندی لگائے، حکومت فحش و عریانی، جوئے کے اڈوں، شراب خانوں پر مکمل پابندی عائد کرے، سڑکوں کی تعمیر، ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کی جائے، ٹریفک جام کے اذیت ناک مسائل پر قابو پائے، سحر و افطار کے مقدس نام پر غیر مہذبانہ نمائشی و تشہیری دسترخوانوں پر پابندی لگائی جائے۔

سیمینار میں حماس، حزب اللہ کے قائدین و دیگر شہدائے مقاومت فلسطین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ فلسطینی و کشمیری عوام اور افواج پاکستان کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ بلند کرکے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ یوم القدس کو جوش و جذبے، بھرپور ایمانی غیرت کے ساتھ منانے کا اعلان کیا گیا۔ سیمینار سے علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ محمد حسن شریفی، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، مولانا مفتی علی المرتضیٰ، فیضان فاروقی، حسن مہدی، سینئر صحافی سید صادق حسین زیدی و دیگر نے خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی مصنوعات علماء مشائخ

پڑھیں:

کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ آصف حسینی کا نام ای سی ایل سے خارج

علامہ آصف حسینی نے کہا کہ چند افراد نے بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے تھے۔ انکا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ہے، جو انکے حق کی جیت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے رہنماء علامہ محمد آصف حسینی کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال لیا گیا۔ علامہ آصف حسینی نے کہا کہ عدالتوں کے طویل چکر، حاضریوں، سوالات اور انتظار کے بعد انہیں کامیابی ملی۔ ان کا نام ای سی ایل سے نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک فہرست سے نام نکالنے کی بات نہیں، بلکہ ان کے حق کی جیت ہے۔ چند لوگوں نے بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے تھے۔ انہوں نے وکلاء سمیت انکا ساتھ دینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ، مودی حکومت کی چال ہے: عبدالخبیر آزاد  
  • این ڈی ایم اے کی جانب سے خطرات کی پیشگی آگاہی کے ذریعے رپورٹنگ کو موئثر بنانے کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد
  • پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام سیمینار
  • پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام امن سیمینار کا انعقاد
  • بیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ  کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد 
  • وزیر اعلیٰ فوری طور پر مولانا محمد دین کو برطرف کریں، سید علی رضوی
  • کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ آصف حسینی کا نام ای سی ایل سے خارج
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • علامہ ساجد نقوی سے کے پی کے علماء وفد کی ملاقات