ایئر چیف مارشل سے ازبک فضائیہ کے کمانڈرز کی ملاقات، فو جی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سٹی 42 : ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو سے ازبک فضائیہ کے کمانڈر نے ایئر ہیڈ کواٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کے فروغ، ایرو اسپیس ڈومینز میں مشترکہ تربیت اور تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل برخونوف احمد جمالو وچ کو سلامی دی ۔ ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی، کہا کہ ازبک فضائیہ کی تکنیکی تربیت کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے دیرینہ تعلقات علاقائی امن وسلامتی کیلئے ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
ازبک فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور میجر جنرل برخونوف احمد جمالووچ نے ہوا بازی کی صنعت میں فروغ کیلئے پی اے ایف کے کردار کو سراہا۔
معزز مہمان نے دونوں ممالک کے درمیان فضائیہ سے فضائیہ کے تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہا ر کیا ۔ ازبک فضائیہ کے موجودہ مشاق طیاروں کے بیڑے کو وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ۔ ملاقات میں سائبر،اسپیس اور الیکٹرانک وارفیئرکی صلاحیتوں کے جامع دوطرفہ تبادلے پر اتفاق ہوا ۔
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا
وفد نے پی اے ایف سائبرکمانڈ اور نیشنل آئی ایس آر اور انٹیگریٹڈ ایئر آپریشن سنٹر کابھی دورہ کیا ۔ ازبک وفد کو پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارےمیں بریفنگ دی گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ازبک فضائیہ کے
پڑھیں:
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات
وزیراعظم محمدشہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں کے درمیان مختلف معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سے مولانافضل الرحمان نے ملاقات ایک ایسے موقع پر کی ہے جب اپوزیشن کی اہم جماعت پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے تحریک شروع کرنے جارہی ہے۔