قومی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤںڈ سے باہر ہونے کے بعد شائقین کرکٹ نے ضد اور لڑائیوں کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔

میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل اسکواڈ میں تبدیلی نہ کرنا، کپتانی اور سلیکشن کمیٹی کے حد سے زیادہ اعتماد نے انہیں منہ کے بل گرادیا ہے جبکہ محمد رضوان اور عاقب جاوید کا مستقبل بھی تاریک ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔

گرین شرٹس کی ہوم گراؤنڈ پر ناقص بیٹنگ اور زیادہ ڈاٹ بالز انہیں نقصان پہنچا رہی ہیں جبکہ فاسٹ بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں بھی پاکستان کیلئے مشکلات کا اہم سبب قرار دی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ "کپتانی" کا جھگڑا نکلی

دوسری جانب فینز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں اور چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کررہے ہیں کہ سرجری کا وقت آگیا ہے۔

ادھر کھلاڑی روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد منہ چُھپائے وطن واپس پہنچے جبکہ آج آخری گروپ میچ بنگلادیش کیساتھ پنجہ آزمائی کریں گے۔

مزید پڑھیں: 'تینوں فاسٹ بولرز کو "خدا حافظ" کہنے کا وقت آگیا ہے'

ٹیم میں اختلافات کی خبریں عروج پر ہیں، کپتان محمد رضوان اور ہیڈکوچ عاقب جاوید کے درمیان خاموش جنگ جاری ہے جس کا خمیازہ ٹیم کو اٹھانا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے دوران کپتان اور کوچ میں انا کی جنگ

شکستوں اور عوامی دباؤ کی وجہ سے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے جبکہ پلئیرز خود بھی باہر جانے سے گریز کر رہہے ہیں تاکہ ردعمل سے بچا جاسکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پہلگام حملہ مودی حکومت نے کروایا، بھارت کشمیریوں کے ساتھ فلسطینیوں والا برتاؤ کرے گا، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آئے واقعے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا۔

گوجرانوالہ میں اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد ہونے والے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ پہلگام حملے میں بھارت خود شریک ہے اور یہ سازش ہے تحت کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی آڑ میں بھارت کشمیریوں کے ساتھ اب وہ کرے گا جو فلسطین میں اسرائیل کررہا ہے، اس واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کو بھی فلسطینیوں کی طرح بے گھر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں جو کچھ کیا وہ بھارت کشمیر میں کررہا ہے، پہلے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، پھر اُن پر لاک ڈاؤن کیا گیا، پھر زمین تنگ کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت نے اپنی مرضی سے انتخاب جیتنا چاہا مگر کشمیر کے عوام نے اُسے ناکام بنادیا، کشمیر میں مسلسل مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پہلگام میں جو واقعہ پیش آیا وہ مودی حکومت نے جان بوجھ کر منصوبہ بندی سے کیا ہے تاکہ اس کو بنیاد بناکر کشمیر میں آپریشن بڑھایا جائے اور عوام کو گھروں سے بے گھر کیا جائے اور مزید دباؤ بڑھایا جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پہلگام حملے پر ہونے والے پروپیگنڈے اور بھارتی اقدامات کے خلاف پاکستان سے بھرپور آواز اور جواب جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ بھارتی ایجنس "را" نے کروایا، مشعال ملک
  • پہلگام واقعہ بھارتی ایجنسی"’ر:" نے کروایا، مشعال ملک
  • پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی را نے کروایا،حریت رہنما مشعال ملک
  • پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا، مشعال ملک
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • میں تمہیں مار دوں گا بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
  • سہواگ کی اپنے ہی کرکٹر پر سرجیکل اسٹرائیک، متنازع آؤٹ پر بول اُٹھے
  • پہلگام حملہ مودی حکومت نے کروایا، بھارت کشمیریوں کے ساتھ فلسطینیوں والا برتاؤ کرے گا، حافظ نعیم
  • واجبات کی عدم ادائیگی؛ گلیسپی نے آئی سی سی کا در کھٹکھٹا دیا
  • کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے