سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ میں خود کو کام نہ ملنے کی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم انڈسٹری میں خود کو کام نہ ملنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے حیرت انگیز انکشاف کیے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں وزن بڑھنے کی وجہ سے ہونے والی تنقید اور اس کے نتیجے میں کردار سے محرومی کا واقعہ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کے جسمانی وزن پر کیے گئے تبصروں نے انہیں شدید متاثر کیا۔
سوناکشی سنہا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ہی دبنگ اداکاری اور خوبصورتی سے کیا تھا۔ لیکن انہیں بھی جسمانی خدوخال اور وزن کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ انٹرویو میں سوناکشی نے اپنے کیریئر کے ایک ایسے واقعے کا ذکر کیا جب انہیں صرف وزن کی وجہ سے مرکزی کردار نہیں دیا گیا۔
سوناکشی نے بتایا، ’’مجھے یاد ہے کہ ایک بار میں واقعی ٹوٹ گئی تھی۔ میں روتے ہوئے گھر واپس آئی کیونکہ مجھے صرف اس لیے مرکزی کردار نہیں دیا گیا کہ میرا وزن زیادہ تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ وہ خود سے سوال کرنے لگیں کہ ’’خدا نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا؟ مجھے ایسا کیوں بنایا؟‘‘
سوناکشی نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنی ماسی کے پاس گئیں اور ان کی گود میں لپٹ کر رونے لگیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں جی بھر کر روئی، اور پھر اگلے دن دل ہلکا ہونے کے بعد سب کچھ ٹھیک لگنے لگا۔‘‘
سوناکشی نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا اور اب وہ اپنی خود اعتمادی کو کسی بھی تنقید سے بالاتر سمجھتی ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’آج میں اپنے آپ پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ میں نے یہ سیکھ لیا ہے کہ لوگوں کی رائے آپ کی قدر نہیں کرتی، بلکہ آپ کی خود اعتمادی ہی آپ کو آگے بڑھاتی ہے۔‘‘
سوناکشی سنہا کی یہ کہانی نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے متاثر کن ہے بلکہ یہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے جو اپنے جسمانی خدوخال یا وزن کی وجہ سے تنقید کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کی کہانی سے ظاہر ہوتا ہے کہ خود اعتمادی اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوناکشی سنہا سوناکشی نے انہوں نے کی وجہ
پڑھیں:
ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں استعمال ہونے والی اسپن فرینڈلی وکٹوں پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے ٹیم کی حکمت عملی جامع تحقیق اور مختلف حالات کے جائزے پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے ٹیم کی تشکیل پر مسلسل کام جاری، ورلڈ کپ کو ہدف بنایا لیا، مائیک ہیسن
پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں کم اسکور والے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے تاہم بعض کرکٹ مبصرین نے سوال اٹھایا تھا کہ آیا سست اور اسپن بولنگ کے لیے سازگار وکٹیں ٹیم کو 2027 کے ورلڈ کپ کے لیے مؤثر تیاری فراہم کر سکیں گی یا نہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مائیک ہیسن نے کہا کہ یہ تصور درست نہیں کہ جنوبی افریقا کی تمام وکٹیں تیز اور باؤنس والی ہوتی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں یہ باتیں سن رہا ہوں کہ پاکستان میں موجودہ وکٹیں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے موزوں نہیں ہیں لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔
I've been hearing a bit of chatter about the pitches here in Pakistan not being the ideal preparation for the World Cup in South Africa. It’s actually a topic I talked about on the latest #PCB podcast.
Firstly the World Cup is jointly hosted in South Africa, Zimbabwe and…
— Mike Hesson (@CoachHesson) June 1, 2026
ہیسن نے یاد دلایا کہ سنہ 2027 کا آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ صرف جنوبی افریقا میں نہیں بلکہ زمبابوے اور نمیبیا میں بھی کھیلا جائے گا جہاں متعدد میدانوں پر اسپنرز کو نمایاں مدد ملتی ہے۔
مزید پڑھیے: ورلڈ کپ سے قبل پاور پلے اور مڈل اوورز میں بہتری ضروری ہے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
انہوں نے کہا کہ زمبابوے اور نمیبیا میں ایسے کئی وینیوز موجود ہیں جہاں اسپن ایک اہم عنصر ہوتا ہے اور پاکستان کو وہاں بھی میچز کھیلنے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے سال 2024 میں جنوبی افریقا کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارل میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں بھی اسپن بولنگ نے اہم کردار ادا کیا تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جنوبی افریقہ کی تمام وکٹوں کو یکساں طور پر تیز اور باؤنس والی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثر کہ جنوبی افریقا کی ہر وکٹ رفتار اور باؤنس کے لیے مشہور ہے حقیقت پر مبنی نہیں۔
مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے شائقین کو یقین دلایا کہ ٹیم مینجمنٹ نے ورلڈ کپ کے حوالے سے تفصیلی تحقیق کی ہے اور آئندہ 18 ماہ کے دوران مختلف حالات اور وکٹوں پر کھیلنے کی بھرپور تیاری کی جائے گی تاکہ پاکستان عالمی ایونٹ کے لیے ہر ممکن طور پر تیار ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کی اسپن فرینڈلی وکٹس پاکستان کی سلو وکٹس پاکستانی پچز پاکستانی وکٹس مائیک ہیسن ورلڈ کرکٹ کپ 2027