100 سے زائد امریکی انٹیلیجنس اہلکار فحش جنسی گفتگو کرنے پر برطرف
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ٹلسی گببارڈ نے کہا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی کے 100 سے زائد اہلکاروں کو حکومت کے ایک محفوظ چیٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے واضح طور پر فحش جنسی بات چیت کرنے کے الزام میں برطرف کر دیا گیا ہے۔ یہ چیٹ سسٹم حساس معلومات کے تبادلے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دُنیا بھر کی خواتین سیاستدان، اداکارائیں فحش ویب سائٹ کا شکار
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گببارڈ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان اہلکاروں کا نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ٹول کا استعمال اعتماد کی سنگین خلاف ورزی ہے جو پیشہ ورانہ معیار اور اصولوں کے خلاف ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں فحاشی میں ملوث تھیٹر اداکاروں اور رقاصاؤں پر تاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ
گببارڈ نے کہا کہ میں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان سب کو برطرف کردیا جائے اور ان کی سیکیورٹی کلیئرنس کو بھی منسوخ کر دیا جائے۔
نیشنل انٹیلی جنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گببارڈ نے ایک میمو جاری کیا تھا جس میں تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ان اہلکاروں کی شناخت کریں جو غیر اخلاقی، فحش اور جنسی چیٹ رومز میں حصہ لے رہے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹیلی جنس کمیونٹی ٹلسی گببارڈ فحش کمیونٹی نیشنل انٹیلی جنس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹیلی جنس کمیونٹی ٹلسی گببارڈ فحش کمیونٹی نیشنل انٹیلی جنس انٹیلی جنس
پڑھیں:
بھارتی اقدامات ، نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فورا بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈا
بھارتی اقدامات ، نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فورا بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز
اسلام آ باد(سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔
اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے، ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ضروری ہے تاکہ پوری دنیا کو یہ جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں اور پوری قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت از خود انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل یا منسوخ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا ،ماہرین بھارت از خود انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل یا منسوخ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا ،ماہرین اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ حکومت کا مزید ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ بار کا تمام بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا مطالبہ بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے،خواجہ آصف کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم