9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کی درخواست پر عدالت کے پی ٹی آئی سے سوالات، مزید دستاویزات دینے کی مہلت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دی۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے دلائل دیے۔دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے درخواست میں لکھا ہے 9 مئی واقعے میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والے کسی شہری کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ لگایا ہے؟ کوئی ایک سرٹیفکیٹ تو ہمیں دکھا دیتے۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ کوئی ایک آدھ ایف آئی آر کرائی ہو وہی دکھا دیں جب کہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا 9 مئی واقعے میں ہلاک افرادسے متعلق کوئی میڈیا رپورٹس ہی لگا دیتے۔بعدا زاں عدالت نے تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی آئی اے شیئرز کی نجکاری: بولی دہندگان کی اہلیت کے معیار سے متعلق درخواستیں طلب
ویب ڈیسک: نجکاری کمیشن نےپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے 51 سے 100 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستیں تین جون 2025تک پراسیسنگ فیس کے ساتھ نجکاری کمیشن کے پاس جمع کروانا ہونگیں۔
نجکاری کمیشن نے پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستوں کی وصولی کیلئے اشتہار جاری کردیا۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
واضع رہے نجکاری کمیشن بورڈ نے پچھلے ہفتے پی آئی اے سی ایل کے 51 سے 100 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار کی منظوری دی تھی۔
Ansa Awais Content Writer