ہنگو اور کوئٹہ میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو اور بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگو کےعلاقے اورکزئی سما ماموزئی میں واقع مارکیٹ میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 4 زخمی ہوگئے، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ادھر کوئٹہ میں گیلانی روڈ پر دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق نے بتایا کہ دھماکے میں 2 سے3 کلو دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
یاد رہے کہ کے پی کے شہر نوشہرہ میں نماز جمعہ میں بھی دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں خودکش دھماکے میں مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔ حملہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کیا۔ پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
 مزیدپڑھیں:دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، مولانا حامد الحق حقانی سمیت 5افراد جان کی بازی ہار گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دھماکے میں افراد زخمی
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور جگہ کا معائنہ کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دکاندار اور گاہک شامل ہیں۔