سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز
شمالی وزیرستان (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ہلاک خوارج کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف اہم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی خوارج کی موجودگی کا شائبہ ختم کرنے کے لیے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان
پڑھیں:
کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کےقریب بم دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کےقریب بم دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Post Views: 1