جامعہ حقانیہ میں دھماکہ قابل مذمت، حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے: طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا جامعہ حقانیہ میں دھماکے کی مذمت کرتا ہوں، گھناؤنے فعل میں ملوث مسلمان نہیں ہوسکتے۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا ملک کے حالات جب بھی بہتری کی طرف چلتے ہیں دشمن سازشوں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان ہم سب کا ملک ہے، اس کا استحکام ہم سب کو بہت عزیز ہے۔ جمعہ کی نماز میں میرا بھائیوں جیسا دوست خالق حقیقی سے جا ملا۔ مسجدوں، چرچز اور دیگر عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ ہم قرآن، حج، حرمین شریفین اور الاقصیٰ کی بات کرتے رہیں گے۔ پاکستان کیخلاف دشمنوں کی سازشیں ملکر ناکام بنائیں گے۔ دین کی سربلندی اور ملکی استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
سٹی 42: ریلوے سسٹم میں ٹرینوں کو چلانے کے لیے بوگیوں کی شدید قلت ہے
بوگیاں نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ،لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کے ساتھ چار بوگیاں کم کردی گئیں،ٹرین میں بوگیاں کم ہونے کی وجہ سے مسافروں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا ،مسافروں نے ٹرین ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لی،ٹرین کو 7بجکر 40 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہونا تھا،بوگیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی
اڑھائی گھنٹے بعد ٹرین کو چار اکانومی کلاس بوگیوں کے بغیر چلانے کا فیصلہ کیا گیا،ایڈوانس ٹکٹیں کروانے والے ٹرین مسافروں نے ریلوے اسٹیشن پراحتجاج کیا
ریلوے حکام نے بوگیوں کی عدم دستیابی پرمسافروں کو ری فنڈنگ کا اعلان کیا
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا