Daily Mumtaz:
2025-04-26@03:34:56 GMT

وزیراعظم نے ناشتے پر نئے وزراء کواہم ٹاسک سونپ دیئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

وزیراعظم نے ناشتے پر نئے وزراء کواہم ٹاسک سونپ دیئے

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا سائزبڑاکرنے کے بعدناشتے پر نئے وزراء کواہم ٹاسک دے دیئے ہیں جبکہ مہنگائی کی شرح میں
ریکارڈاورنمایاںکمی کے باوجود مارکیٹس میں مہنگائی کم نہ ہونے کے تاثرکودورکرنے کے لیے بھی وزیراعظم نے میڈیا ٹیم اور وزارت خزانہ کو اہم ذمہ داریاں دی ہیں،وزیراعظم کے مشیر پرویزخٹک نے ماضی میں شریف فیملی کے ساتھ دیئے گئے بیانات پر عوامی سطح پر معذرت تو نہیںکی لیکن کابینہ کے غیررسمی اجلاس اور ناشتے میں وزیراعظم شہبازشریف کی جوتعریفیںکی ہیں ،اس پرکابینہ کے دیگرممبران حیرت زدہ ہوئے ۔کابینہ میںنئے وزراء کی شمولیت کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں جمعہ کو ناشتے کااہتمام کیا گیا۔مذہبی امورکے ممکنہ وزیرسردارمحمدیوسف نے قرآن پاک کی تلاوت کی جس سے کارروائی کاآغاز ہوا ۔کابینہ بڑی تھی لیکن ناشتے میںکفایت شعاری کا مظاہرہ کیاگیااور وزراء کوناشتے میں پراٹھا،آملیٹ ،ڈبل روٹی اور چائے پیش کی گئی ،وزیراعظم بولتے رہے،وزراء ناشتہ کرتے رہے ،وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بہت سی اہم باتیںکہیں،مشکل حالات کا حوالہ بھی دیا،معیشت کو سنبھالنے کے لیے جو کوششیں ہوئیں ان کا بھی ذکرکیا،اپوزیشن کے حوالے سے وزیراعظم نے ایک بارپھر یہ بات واضح کی کہ میں پھرانہیں مذاکرات کی دعوت دیتاہوں مگر ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈاکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،آئی ایم ایف کا حوالہ دیاگیا۔وزیراعظم نے عزم کااعادہ کیاکہ آئی ایم ایف سے نجات دلائیں گے اوریہ آخری پروگرام ہوگا ،روزنامہ ممتازکوذرائع نے اندرونی کہانی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ وزراء اورمشیروں نے وزیراعظم کی قیادت پر بھرپوراعتمادکااظہارکیااورانہیں یقین دلایاکہ ملک کو مسائل سے نکالنے میں وہ وزیراعظم کے دست وبازوبنیںگے ۔حنیف عباسی نے کہاکہ ایک سالہ کارکردگی اچھی رہی ،معیشت بہترہوئی اور اب ہم اس پوزیشن میں آگئے ہیں کہ عوام میں جاکر بات کرسکتے ہیں جب سرداریوسف نے یہ کہاکہ دیرآیددرست آید،توشہبازشریف نے برجستہ جواب دیاکہ سردارصاحب ،مشکلات میرے لیے تھیں اب آسانیاں آپ کے حصے میں آئی ہیں جس پر دیگروزراء مسکراپڑے ،طارق فضل چوہدری بھی وزیراعظم کے شکرگزارہوئے لیکن پرویزخٹک نے وزیراعظم کی بہت تعریف کی اور انہیں بہت محنتی قراردیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی محنت سے مہنگائی کی شرح 40سے اڑھائی فیصدپرآئی ہے،ہمیں عوام کویہ بتاناہوگاکہ کن مشکلات سے نکل کرصورتحال کوبہترکیاگیاہے،بہرحال وزیراعظم کی ناشتے پر وزراء سے ملاقات میں نئی ہدایات دی گئی ہیں ،اگران وزرائنے محنت نہ کی اور عوام تک حکومتی کامیابیوں کا صحیح پیغام نہ پہنچاسکے تو پھر کابینہ میں توسیع کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،اسمبلی میں کورم کو پورارکھنے بھی وزراء کی ذمہ داری ہے جب کہ اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کو بھی راضی رکھناہوگا،ق لیگ کو کابینہ توسیع میں کوئی حصہ نہیں ملا اس وقت ان کے ایک وزیرچوہدری سالک حسین ہیں سب سے زیادہ استحکام پارٹی کوپہنچا،علیم خان کے بعد عون چوہدری بھی وزیربن گئے جب کہ استحکام پارٹی کے رہنما ہمایوں اخترخان کے بھائی ہارون اختروزیراعظم کے معاون خصوصی بن گئے ۔ایم کیوایم کو مزیدایک وزارت ملی ہے ،مصطفیٰ کمال کا وزیربننا ایم کیوایم کے لیے بھی اہم ہے تاہم چیئرمین ایم کیوایم خالدمقبول صدیقی سے مصطفیٰ کمال کے تعلقات اچھے نہیں جب گزشتہ روزمصطفیٰ کمال سے پوچھاگیاکہ خالدمقبول صدیقی تقریب میں کیوں نہیں آئے تو ان کا کہناتھا میرا رابطہ نہیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ آئینی بینچ نے سانحہ نومئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی پی ٹی آئی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی ،پی ٹی آئی وکیل غیرتیاری اور دستاویزت عدالت پہنچ گئے اور ججز کے اہم سوالات کے جوابات بھی نہیں دے پائے جس پر سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ،جسٹس امین الدین ،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حسن اظہررضوی نے حامد خان سے باربارپوچھاکہ آپ نے اپنی درخواست کے ساتھ کوئی تفصیلات نہیں لگائیںکہ کتنے شہری جاں بحق ہوئے کیاکسی شہری کاڈیتھ سرٹیفکیٹ لگایایاکوئی ایف آئی آرکی کاپی ریکارڈ کاحصہ بنائی ہے اگراتنانہیں کرسکتے تو صرف اتناہی کردیتے کہ نومئی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے شہریوں سے متعلق میڈیارپورٹس کی تفصیلات لگادیتے ہیں جس پر حامد خان نے کہاکہ انہیںتیاری اور دستاویزات لانے کے لیے وقت دیاجائے،اس بات سے اندازہ ہوتاہے کہ سینئر وکیل حامدخان بغیرکسی تیاری اور دستاویزات کے عدالت میں پہنچ گئے اورپی ٹی آئی جب سے نومئی کاواقعہ ہواہے یہ بیانیہ بناتی رہی ہے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اورانہوں نے چیف جسٹس کو کئی خطوط لکھے لیکن جب عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو سینئروکیل صر ف زبانی دلائل دے کر اپنامطالبہ منواناچاہتے تھے ججز نے اہم سوالات اٹھائے جن کاان کے پاس کوئی جوا ب نہیں تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیراعظم کے وزیراعظم کی کے لیے

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی ،بھارت نے سرحد پر فوج دستے ،ٹینک اوربھاری ہتھیار پہنچا دیئے

بمبئی (نیوزڈیسک)حالیہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان نے جنوبی پاکستان کی سرحد کے ساتھ فوجی، ٹینک اور بھاری ہتھیاروں کو تعینات کیا ہے۔
یہ اقدام مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ واقعہ سمیت متعدد واقعات کے بعد سامنے آیا ہے۔ اگرچہ ان تعیناتیوں کی اصل نوعیت اور اس میں شامل مخصوص مقامات ابھی تک واضح نہیں ہیں، لیکن یہ واضح ہے کہ سرحد پر کشیدگی برقرار ہے۔

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے جنوبی پاکستان کی سرحد، خصوصاً راجستھان کے علاقے سے، فوجی دستوں، ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کا آغاز کر دیا ہے۔

عسکری ذرائع کے مطابق براہموس میزائل سسٹمز کی پوزیشنز کو بھی دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ جنوبی پاکستان کے اہم اسٹریٹجک مقامات کی جانب نشانہ بنا سکیں۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ-تاس واٹر ایکارڈ سے دستبرداری کا اعلان کیا،

جس سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس تازہ عسکری سرگرمی کو علاقائی اور بین الاقوامی مبصرین بڑی گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ صورتحال کے بگڑنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے دفاعی ادارے ہائی الرٹ پر چلے گئے ہیں جبکہ سفارتی ذرائع اس جارحانہ فوجی نقل و حرکت کے مقاصد کا جائزہ لے رہے ہیں۔صورتحال کے مزید تفصیلات جلد پیش کی جائیں گی۔

قبل ازیں بھارت نےپاکستان کےساتھ سندھ طاق معاہدہ معطل کردیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطا بق سندھ طاس معاہدہ معطل،اٹاری اورواہگہ ارڈرکوبندکررہےہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کاتمام پاکستانی شہریوں کو48گھنٹےمیں بھارت چھوڑنےکاحکم۔

تمام پاکستانیوں کےبھارتی ویزےمنسوخ کردیےگئے۔ بھارت کاپاکستانیوں کوسارک کےتحت ویزےبندکرنےکافیصلہ۔سارک ویزااستثنٰی کےتحت پاکستانی شہری بھارت کاسفرنہیں کرسکیں گے۔ بھارت اسلام آبادسےاپنےتمام دفاعی اتاشی واپس بلائےگا۔ بھارت پاکستان کیساتھ سفارتی تعلقات کومزیدکم کررہاہے۔2019میں تعلقات کوہائی کمشنر کی جگہ قونصلرتک کردیاتھا۔

سفارتی عملےکی تعداد55سے کم کر کے30تک لایاجائےگا۔ پاکستانی ہانی کمیشن میں فوجی مشیروں کوملک چھوڑنےکیلئےایک ہفتے کاوقت ہے۔ بھارت اسلام آبادمیں بھارتی ہائی کمیشن سےفوجی مشیروں کوواپس بلارہاہے۔ فیصلہ بھارتی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔
سعودی عرب میں جرائم پر مزید 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ

متعلقہ مضامین

  • سینئر اداکار فردوس جمال کواہم اعزاز حاصل ہو گیا
  • فواد خان کی فلم ’’عَبیر گُلال‘‘ تنازع کا شکار، یوٹیوب سے گانے ڈیلیٹ کر دیئے گئے
  • پہلگام حملے میں مردہ قرار دیئے گئے جوڑے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو شملہ سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے کا حق رکھتے ہیں،وفاقی وزراء
  • پاک بھارت کشیدگی ،بھارت نے سرحد پر فوج دستے ،ٹینک اوربھاری ہتھیار پہنچا دیئے
  • بھارت کو بھرپورجواب دینے کیلئےقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب
  • حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
  • ٹرمپ نے گھٹنے ٹیک دیئے؟ چین پر عائد ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان
  • پہلگام ڈرامہ :بھارتی میڈیا نے 27 افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھائیں۔۔۔؟دفاعی ماہرین نے سنجیدہ سوال اٹھا دیئے۔۔۔۔حقائق پرمبنی ویڈیو بھی دیکھیں