رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، مہنگائی نظر آ گئی: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا مگر عوام نے مہنگائی دیکھ لی ہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران گمبھیر ہو رہا ہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ حکومت اور اداروں کا مہنگائی پر کنٹرول نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گھی، چینی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کی ذمے دار حکومت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ کہا ہے کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے وفد نے نمائندہ جسارت کاشف حسین کی عیادت کی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلہار(نمائندہ جسارت) تلہار روزنامہ جسارت نمائندہ تلہار سید کاشف حسین زیدی کی عیادت کے لیے جماعت اسلامی تلہار کا وفد ان کی رہائشگاہ تشریف لایا وفد میں شامل ظائف جونیجو امیر تحصیل تلہار، حاجی اکبر جونیجو امیر شہر تلہار، عبدالحق انصاری پبلک ایڈ کمیٹی، عباداللہ تھیبو صدر یوتھ تلہار،انہوں کاشف زیدی کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی سینئر صحافی نے جماعت اسلامی کے وفد کی ان کی عیادت کے سلسلے میں تشریف لانے پر ان سے اظہار تشکر کیا. تفصیلات کے مطابق. لگ بھگ تین ماہ قبل روزنامہ جسارت کے تلہار کے نمائندہ سید کاشف حسین زیدی کو سول اسپتال تلہار میں ڈاکٹر کی غفلت کے باعث غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے چہرے پر لقوہ ہوگیا تھا جسکی وجہ سے ان کا چہرہ کان اور آنکھ شدید متاثر ہوا تھا جنہیں فوری طور پر علاج کے لییکراچی لے جایا گیا تھا 25 روز کراچی میں زیر علاج رہنے کے بعد سینئر صحافی اپنے گھر واپس آئے لیکن کسی سیاسی سماجی تنظیم نے ان کی خیریت دریافت نہیں کی جماعت اسلامی تلہار واحد سیاسی جماعت ہے جو ان کی عیادت کو پہنچی جس پر سینیئر صحافی نے ان سے اظہار تشکر کیا امیر تحصیل تلہار جناب ظائف جونیجو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے سماج کی خدمت کرنے والا اتنا سینیئر صحافی آج بے یارو مددگار ہے اور اس کے کا کوئی پرسان حال نہیں ہے کسی سیاسی سماجی تنظیم نے اس کی مدد کرنا تودو کی بات ہے انسانیت کے ناطے عیادت تک نہیں کی ہمیں اس بات کا حددرجہ افسوس ہے کہ ہم بھی بروقت عیادت کو نہیں پہنچ سکے ۔