اپنی موت کی پیشگوئی کرنے والے نجومی کو محبوبہ نے زہر دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
بیجنگ(نیوز ڈیسک )چین کے ایک نجومی، جس نے پیشگوئی کی تھی کہ وہ اپنی 50 کی دہائی میں مر سکتا ہے، اپنی محبوبہ کے ہاتھوں اسی عمر میں ہی قتل ہو گیا۔
”ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ“ کے مطابق نجومی کا نام ژو تھا، اور وہ چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے شہر نانچونگ میں بطورنجومی کام کرتا تھا۔
آٹھ برس قبل 2017 میں اس کی موت پیرا کوٹ زہر کے سبب ہوئی، جو انتہائی زہریلا اور تیز اثر والا جڑی بوٹیوں کا زہر ہے، یہ زہر انسانی جسم میں جذب ہونے پر پھیپھڑوں، گردوں اور جگر کے لیے خاص طور پر نقصان دہ ہوتا ہے۔
ژو کی محبوبہ، جس کا نام جنگ تھا، نے اس کی زندگی کا خاتمہ اس کے زیر جامہ میں زہر لگا کر کیا، جس کی وجہ سے اس کا جسم گلنے سڑنے لگا۔
ژو نے پیشگوئی کی تھی کہ “ 50 کی دہائی میں میری موت ہو جائے گی“جب وہ 60 کے قریب پہنچ رہا تھا، وہ شدید بیمار ہوگیا اوراسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران ژو کی موت ہو گئی، طبی معائنے سے پتہ چلا کہ اس کی موت زہریلے مادے کی وجہ سے ہوئی تھی۔
ژو کی اچانک موت نے اس کے خاندان کو یقین ہوگیا کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔ ان کا شک اس وقت مزید بڑھا جب اس کی بیٹی نے چوہوں کے زہر کے ٹیسٹ کے ذریعے یہ دریافت کیا کہ اس کا کھانسی کا شربت زہریلے مادوں سے بھرپور تھا۔ نجومی ژو کے خاندان نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، اور تحقیقات کے بعد حکام نے ژو کی محبوبہ جنگ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔
چینی اخبارکے مطابق مسٹر ژو کی 2011 میں جنگ نامی خاتون سے ملاقات ہوئی تھی جب اس کی والدہ کو آخری درجے کا کینسر تشخیص ہوا تھا۔ جنگ نے اپنی والدہ کی بیماری کے حوالے سے نجومی کی مدد طلب کی تھی۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان رومانوی تعلق قائم ہوا، اس دوران مسٹر ژو نے محبوبہ جنگ کو بار بار اسقاط حمل پر مجبور کیا۔
خاتون نے بارہا ژو سے شادی کرنے کی درخواست کی، تاہم اس نے ہمیشہ انکار کر دیا اور اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ صلح بھی کرلی۔ ایک بار تو اس نے مسز جنگ سے جھوٹ بولا کہ اسے کینسر ہو گیا ہے۔
چینی خاتون نے کہا کہ ژو نے اس کی زندگی تباہ کر دی، اس نے نجومی کو عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی دھمکی بھی دی۔ تاہم مئی 2017 میں اس نے نجومی سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا۔ اس نے انٹرنیٹ پر پیراکوٹ کے خطرات کے بارے میں تحقیق کی اور اس زہر کو کھانسی کے شربت میں ملا کر مسٹر ژو کو دے دیا۔
کھانسی کا شربت پینے کے بعد ژوکو گلے میں شدید درد محسوس ہوا، اور جب اس نے زہر والے زیر جامہ پہنے، تو اس کا جسم گلنے سڑنے لگ گیا۔ ستمبر 2024 میں اس کیس میں مس جنگ کو دانستہ قتل کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
مزیدپڑھیں:بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق، کتنی رقم اداکی گئی؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جاپان: درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا نیا میزائل نظام جاپان میں تعینات کردیا۔ یاماگْچی میں امریکی مرین کور کے ائر اسٹیشن اواکونی میں ٹائیفون سسٹم ذرائع ابلاغ کو دکھایا گیا۔ یہ تعیناتی جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے ساتھ مشترکہ مشق کا حصہ ہے جو جمعرات کے روز شروع ہوئی تھی۔ ریزولِیوٹ ڈریگن نامی اس مشق کا مقصد جاپان کے دور دراز کے جزائر کے دفاع کے لیے فوجی نقل و حرکت کو مربوط کرنا ہے۔ٹائیفون زمین سے ٹام ہاک کروز میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام 1600 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائلوں کو داغ سکتا ہے جو اواکونی سے بحیرئہ مشرقی چین اور چین کے کچھ حصوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ سرد جنگ کے آخری مرحلے میں سابق سوویت یونین کے ساتھ جوہری تخفیف اسلحہ کے معاہدے کے تحت امریکا کے پاس زمین سے مار کرنے والے درمیانی اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نہیں تھے۔ اسی دورانیے میں چین نے ایسے بہت سے میزائل تیار کرلیے اور تعینات کیے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امریکا کا مقابلہ کرنے کی چینی فوج کی حکمت عملی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ تخفیف اسلحہ معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد امریکا نے ٹائیفون کی تیاری کو تیز کیا تاکہ اِسے ہند بحرالکاہل میں تعینات کیا جائے۔ گزشتہ سال فلپائن خطے کا پہلا ملک بن گیا جہاں امریکی فوج نے یہ نظام تعینات کیا تجا۔ امریکی کرنل ویڈ جیرمین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ مشترکہ مشق، سخت اور حقیقت پسندانہ تربیت فراہم کرتی ہے۔ اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہ ضرورت پڑنے پر لڑائی کے لیے تیار ہیں۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ یہ مشق ایک ائر اسٹیشن اور اواکوانی کی بندرگاہ پر ٹائیفون کی جانچ کرنے کا ایک موقع ہے۔