City 42:
2025-11-03@16:14:46 GMT

 رمضان ریلیف پیکج کا اجرا ، کیش 5000 روپے کیسے حاصل ہوں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

سٹی42:   رمضان ریلیف پیکج 2025 کا اجرا کردیا گیا ، پیکیج سے چالیس لاکھ خاندانوں کے دو کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج 2025 کا اجرا کیا، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا 40 لاکھ خاندان اور  2کروڑ افراد مستفید ہوں گے اور 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار دیے جائیں گے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ گزشتہ رمضان کےمقابلےمیں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے، اس بار رمضان پیکج میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، گزشتہ سال کے7ارب کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار3 گنا بڑھایا۔

لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش

وزیر  اعظم شہباز نے کہا کہ رمضان پیکج سے چاروں صوبوں سے مستحق خاندان مستفید ہوں گے، اس بار پیکج کو انتہائی آسان بنایا، اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا، پیکج سے چاروں صوبے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔

دہشت گردی سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، ماضی میں بھی ہم نے دہشت گردی کاخاتمہ کیا، خیبر پختونخوا حکومت فوری طور پر ملزموں کو کٹہرے میں لائے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں۔

رمضان المبارک کی آمد، چینی کی قیمتوں میں مزید  اضافہ ہوگیا

انھوں نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےکھربوں روپےکےمحصولات وصول کرنےہیں، کئی سال سے اسٹے آرڈر لئے ہوئے ہیں ان کے فیصلے نہیں ہوئے، غریبوں کا پیسہ لوٹا جا رہا ہے، اس کوہم آہنی ہاتھوں سے ڈیل کر رہے ہیں، جنہوں نے ونڈفال پرافٹ بنایا، وہ عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے چکے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹور میں بدترین کرپشن تھی، عوام کی دولت کو لوٹا جا رہا تھا، ہم اوربھی کئی ادارے بند کرنے جا رہے ہیں، رمضان کی برکت سے پاکستان سے بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس، محکمہ انویسٹی گیشن کا پولیس تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مستفید ہوں گے

پڑھیں:

فرانس ، دہشتگردی کے الزام میں افغانی گرفتار، داعش خراسان سےرابطہ

لیون (ویب ڈیسک)فرانس میں سیکیورٹی اداروں نے 20 سالہ افغان شہری کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔فرانسیسی انسداد دہشت گردی پراسیکیوشن (PNAT) کے مطابق ملزم پر دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اسے گزشتہ ہفتے شہر لیون سے گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم جہادی نظریات کا حامی ہے اور داعش خراسان سے رابطے میں تھا۔وہ تنظیم کی مالی امداد کے علاوہ اس کی پروپیگنڈا ویڈیوز کا ترجمہ اور سوشل میڈیا پر تشہیر میں بھی ملوث تھا۔فرانسیسی اخبار لی پاریزین کی رپورٹ کے مطابق ملزم کئی سال قبل افغانستان سے فرانس آیا تھا اور گرفتاری کے وقت لیون کے ایک حراستی مرکز میں موجود تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ پر شدت پسندانہ مواد پھیلا رہا تھا اور ماضی میں دہشت گردی کی تعریف کرنے کے الزام میں پہلے سے زیرِ تفتیش تھا۔یاد رہے کہ داعش خراسان افغانستان، پاکستان اور وسطی ایشیا کے کچھ ممالک میں سرگرم ہے اور مارچ 2024 میں ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر حملے سمیت کئی خونریز کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے رواں سال دہشت گردی کے نقصانات اور آپریشنز کی تفصیلات جاری کردیں
  • سرحد پار دہشت گردی ، فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • فرانس: دہشت گردی کا الزام، افغان شہری گرفتار
  • فرانس میں دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری گرفتار
  • فرانس ، دہشتگردی کے الزام میں افغانی گرفتار، داعش خراسان سےرابطہ
  • امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے، وزیراعظم