Express News:
2025-09-18@13:26:39 GMT

روزہ خطرناک مرض الزائمر ختم کرنیکا عمدہ علاج، تحقیق

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

لاہور:

امریکی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو میں نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر پاؤلا ڈریپ کی زیر رہنمائی انجام پائی گئی طبی تحقیق سے انکشاف ہوا کہ انٹرمینٹ فاسٹنگ الزائمر مرض دور کرنے کا عمدہ طریقہ ہے، روزے رکھنا بھی انٹرمینٹ فاسٹنگ کی ایک بہترین قسم ہے۔

یاد رہے بیشتر لوگ الزائمر مرض کا شکار ہو کر روز مرہ کام کاج کرتے عام باتیں بھولنے لگتے ہیں جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر پاؤلا کی ٹیم نے رضاکاروں پہ تجربات کر کے یہ حیرت انگیز امر دریافت کیا ہے کہ روزے رکھنے سے ان کے دماغوں میں ’’ایمیلوائڈ‘‘ (amyloid) پروٹینی مادوں کی مقدار گھٹ گئی۔

یہی مادے دماغ میں یادداشت کے نظام سے متعلق اعضا پہ جم کر انھیں خراب کرتے اور انسان کو بھلکڑ پن کا مریض بناتے ہیں۔

نیز روزوں کی برکات سے زیرتجربہ انسانوں میں نیند بھی اچھی ہو گئی اور انھوں نے خود کو ذہنی و جسمانی طور پر پہلے کی نسبت زیادہ تندرست محسوس کیا، یوں جدید طبی سائنس نے بھی روزوں کی افادیت انسانیت پر آشکارا کردی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شادی میں تاخیر پاکستانی خواتین کو موٹاپے سے بچانے میں مددگار ثابت

ایک نئی اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شادی میں تاخیر سے شہری علاقوں میں رہنے والی پاکستانی خواتین میں موٹاپے کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

ماضی میں کی جانے والی متعدد تحقیقات میں یہ بتایا جا چکا ہے کہ شادی کے بعد مرد و خواتین کا وزن بڑھتا ہے اور بعض جوڑوں میں شادی موٹاپے کا سبب بھی بنتی ہے۔
طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق سال 2012-13 اور 2017-18 کے پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے اعداد و شمار کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ بالغ خواتین زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں لیکن شادی میں تاخیر کا اثر شہری خواتین کے وزن پر اثر انداز ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کم عمری میں شادی کرنے سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ کم عمری میں خواتین کی زرخیزی کی وجہ سے ان پر بچے پیدا کرنے کا دباؤ ہوتا ہے جب کہ ان میں تعلیم، صحت سے متعلق معلومات اور گھریلو فیصلے کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوتی ہے۔

مذکورہ تحقیق یونیورسٹی آف یارک کی سربراہی میں کی گئی، اس میں بتایا گیا ہے کہ صنفی سماجی روایات اور شہری زندگی مل کر پاکستان میں موٹاپے کی شرح بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی میں تاخیر سے خواتین کو زیادہ تعلیم، خواندگی اور صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے، اس سے وہ بہتر صحت مند عادات اپناتی ہیں اور غذائیت پر زیادہ توجہ دیتی ہیں۔
اسی طرح شادی میں تاخیر سے اکثر شوہر اور بیوی کے درمیان عمر کا فرق کم ہوتا ہے، جس سے خواتین کو خوراک سمیت گھر میں فیصلہ سازی کا زیادہ اختیار ملتا ہے۔

یہ تحقیق اس سے پہلے کے شواہد پر مبنی ہے کہ شادی میں تاخیر سے تعلیم، روزگار کے مواقع، فیصلہ سازی کی طاقت، خواتین کی صحت اور ان کے بچوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ پاکستان میں تقریبا 40 فیصد خواتین 18 سال سے کم عمری میں شادی کر لیتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق شہری علاقوں میں رہنے والی خواتین کے لیے شادی میں ہر اضافی سال کی تاخیر سے موٹاپے کا خطرہ تقریباً 0.7 فیصد کم ہوتا ہے اور 23 سال یا اس کے بعد شادی کرنے والی خواتین اس سے زیادہ فائدہ حاصل کر پاتی ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • روزانہ پانچ منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کم کرسکتی ہے، تحقیق
  • بےقاعدہ نیند سے جُڑے خطرناک مسائل
  • جنوب مشرقی ایشیا میں مصر سے بھی زیادہ پرانی ممیاں دریافت
  • برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنیکا امکان
  • شادی میں تاخیر پاکستانی خواتین کو موٹاپے سے بچانے میں مددگار ثابت
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کوئی حق حاصل نہیں، ایران
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کو حق نہیں، ایران
  • سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا خطرناک پھیلاؤ، 24 گھنٹوں میں 33 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
  • اب چشمہ لگانے کی ضرورت نہیں! سائنسدانوں نے نظر کی کمزوری کا نیا علاج دریافت کرلیا
  • ڈہرکی،سیلابی صورتحال خطرناک صورت اختیار کرگیا