سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے سابق کپتانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے سابق کپتانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ماتم نہ کرنے کا کہہ کر کے تنخواہوں کے بھارت پر انحصار ہونے کا بھی طعنہ دے ڈالا۔
مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کھیلنے کو ایڈوانٹیج قرار دیا تھا۔
اس حوالے سے سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ یہ سب لوگ عقلمند اور تجربہ کار ہیں، آپ یہ کیوں دیکھتے کہ آپ کی ٹیم نے کوالیفائی کیوں نہیں کیا؟
سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ مسلسل بھارت پر فوکس کرنے کے بجائے کیا آپ اپنے گھر کے صحن کو دیکھ رہے ہیں، آپ کے کھلاڑیوں کی ذہنی طور پر حالت بہت نازک ہے، وہ نتائج کی پرواہ اس وقت تک نہیں کرتے جب تک توقعات پوری نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو نتائج دیکھنے چاہئیں، اپنے ملک کا خیال رکھنا چاہیے، وہ ہر وقت ماتم کرتے ہیں، بھارت کو یہ مل گیا، بھارت کو وہ مل گیا، ہمیں نظر انداز کرنا چاہیے، انہیں ماتم کرتے رہنے دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اچھی چیزیں ہیں، جن پر ہمیں فوکس کرنا چاہیے، مجھے لگتا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں بھارت کوالٹی کے لحاظ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کہاں کھڑا یے۔
سابق بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ گلوبل کرکٹ میں ریونیو کے لحاظ سے بھارت کا بہت بڑا حصہ ہے، انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کی تنخواہیں وہاں سے آتی ہیں جو بھارت ورلڈ کرکٹ کو دیتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سنیل گواسکر نے
پڑھیں:
جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیز ترین سنچری جڑ دی
لندن(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیسری تیز ترین سنچری جڑ دی۔
انگلش بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرلیا جب کہ ہیری بروک نے بھی تاریخ رقم کردی۔
اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے تیسری تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنائی۔
جیمی اسمتھ نے اس وقت بیٹنگ کو سہارا دیا جب انگلینڈ کی 5 وکٹیں 84 رنز پر گرچکی تھی اور ان پر فالو آن کے بادل منڈلانے لگے تھے۔
انہوں نے 80 گیندوں پر 17 چوکوں کے ساتھ ناقابل شکست 102 رنز بنائے۔
ہیری بروک نے 2022 میں راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 80 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جونی بیرسٹو بھی 77 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کرچکے ہیں۔
جیمی اسمتھ کے ساتھ ہیری بروک بھی بھارتی بولرز کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے، بروک تیز کرکٹ میں 2500 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے 2832 گیندوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
26 سالہ ہیری بروک کی صرف 27ویں ٹیسٹ میچ میں یہ نویں سنچری ہے، وہ 44 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے انگلینڈ کے لیے 9 سنچریاں بنانے والے تیسرے تیز ترین بیٹر بن گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم خبر