گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں نے چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہر وقت صحت کے شعبے کو دیوار سے لگانے کے درپے ہے۔ بغیر کسی وجہ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لئے مقامی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں حالانکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہفتہ کے روز بھی چھٹی نہیں ہے جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں نے مقامی چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مقامی چھٹیاں ختم کرنے کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کر کے مقامی چھٹیاں کرنے اعلان کیا ہے۔ صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر آصف، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر بہادر شاہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تجمل حسین اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن گلگت کے صدر شاہد حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہر وقت صحت کے شعبے کو دیوار سے لگانے کے درپے ہے۔ بغیر کسی وجہ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لئے مقامی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں حالانکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہفتہ کے روز بھی چھٹی نہیں ہے جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی انسان ہیں، انہیں بھی رشتہ داروں کے غم اور خوشی میں شریک ہونے کا پورا پورا حق ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ہر حال میں مقامی چھٹیاں کریں گے۔ خیال رہے کہ حال ہی مین صوبائی کابینہ نے محکمہ تعلیم اور صحت میں لوکل چھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مقامی چھٹیاں صوبائی حکومت ایسوسی ایشن کہ ڈاکٹرز
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
’جیو نیوز‘ گریبصدر آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گلگت پہنچ گئے۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔
گورنر گلگت بلتستان نے صدر کو روایتی ٹوپی پہنائی۔ صدر آصف زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔