رواں برس صدقہ فطر کی کم سے کم مالیت کیا ہے؟ معروف عالم دین کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ رواں برس صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مالیت 240روپے فی کس ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفّارہ ادا کریں۔
انہوں نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم سے متعلق بتایا کہ گندم کے آٹے کا فدیہ 240روپے ہے، جَو کے لحاظ سے فدیہ 700روپے جب کہ عمدہ کھجور کے لحاظ سے فدیہ 4000 روپے ہے۔
مفتی منیب الرحمان نے مزید بتایا کہ عمدہ کشمش کے حساب سے فدیہ 6400روپے ہے جبکہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تمام ایپل ڈیوائسز پر یکساں تجربہ، واٹس ایپ کا یونیفائیڈ ڈیزائن پلان سامنے آ گیا
واٹس ایپ اپنے ڈیزائن میں ایک بڑا بصری اپ ڈیٹ لانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت “Liquid Glass” نامی نیا ڈیزائن اب صرف آئی فون تک محدود نہیں رہے گا بلکہ جلد میک (Mac) صارفین تک بھی پہنچنے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹا کی جانب سے واٹس ایپ کے انٹرفیس کو جدید اور یکساں بنانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ اس نئے ڈیزائن میں شفاف (transparent) اور چمکدار UI عناصر شامل ہیں جو ایپ کو ایک زیادہ جدید اور ہموار شکل دیتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آئی او ایس صارفین کے لیے یہ نیا ڈیزائن گزشتہ ماہ سے وسیع پیمانے پر متعارف کرایا گیا تھا، تاہم اب بھی کئی صارفین اس فیچر سے محروم ہیں کیونکہ اس کی رول آؤٹ رفتار سست رہی ہے۔ اس اپ ڈیٹ میں ایپ کے اوپر اور نیچے نیویگیشن بارز میں Liquid Glass اثرات شامل کیے گئے ہیں، جبکہ iOS 26 کی بورڈ اور دیگر UI عناصر بھی اس نئے اسٹائل کا حصہ ہیں۔
اب WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اسی ڈیزائن کو میک ایپ کے لیے بھی تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ فیچر ابھی ابتدائی ڈویلپمنٹ اسٹیج میں ہے اور حتیٰ کہ بیٹا ٹیسٹرز کو بھی دستیاب نہیں ہوا، تاہم ٹیسٹنگ کے دوران اس کے کچھ عناصر کو فعال حالت میں دیکھا گیا ہے۔
لیک ہونے والی تفصیلات کے مطابق میک ورژن میں نیا ڈیزائن سائیڈبار میں واضح تبدیلیاں لائے گا، جہاں ہر آئیکن کے ساتھ ٹیکسٹ لیبلز شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ چیٹ بار، اٹیچمنٹ مینو اور لاکڈ چیٹس سیکشن کو بھی مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:رام چرن کی تقریب میں مداح کی ہلچل، سیکیورٹی حصار ٹوٹ گیا
ماہرین کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا مقصد مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ہی جیسا (unified) یوزر تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ آئی فون، آئی پیڈ اور میک پر واٹس ایپ کا انٹرفیس ایک ہی ڈیزائن لینگویج کے تحت کام کرے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آنے والے وقت میں آئی پیڈ صارفین کو بھی یہی Liquid Glass انٹرفیس ملنے کی توقع ہے، جس کے بعد واٹس ایپ iOS، iPadOS اور macOS پر ایک مکمل طور پر یکساں ڈیزائن کے ساتھ سامنے آئے گا۔
اسی دوران دیگر میٹا ایپس جیسے تھریڈز میں بھی اسی طرز کے ڈیزائن عناصر نظر آنے لگے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کمپنی اپنی تمام ایپس میں اس نئے ڈیزائن کو تیزی سے پھیلانے کی تیاری کر رہی ہے۔