عمر شہزاد نے مدینے میں شانزے لودھی کے ساتھ نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکار عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
کچھ روز قبل عمر شہزاد کی جانب سے اپنی شادی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے اپنی اہلیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی، تصاویر وائرل
بعد ازاں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکار نے معروف انسٹا گرام انفلوئنسر شانزے لودھی سے نکاح کیا ہے، جس کی تصدیق شانزے لودھی نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بھی کردی۔
اب عمر شہزاد کی جانب سے مسجد نبویﷺ میں نکاح کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح خواں نکاح پڑھا رہے ہیں، اس کے بعد نکاح نامے پر دستخط کروائے جاتے ہیں۔ جس کے بعد تقریب میں شریک عزیز و اقارب نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دیتے ہیں۔
اداکار نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ساتھ کیپشن لکھا کہ نکاح کا سفر مدینے سے شروع کیا اور اس سفر میں آپ کی دعاؤں کے طلبگار ہیں۔
عمر شہزاد کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، اور سوشل میڈیا صارفین نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اداکار عمر شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے، مسجد الحرام سے تصاویر وائرل
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے بھی مکہ مکرمہ میں جاکر نکاح کیا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اداکار خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا شادی شانزے لودھی عمر شہزاد مبارکبادیں نکاح وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکار خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا شانزے لودھی نکاح وی نیوز خوبصورت ویڈیو شانزے لودھی سوشل میڈیا نکاح کی
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
اسکرین گریبزکراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا چکے ہیں۔