چیمپیئنز ٹرافی: لاجسٹک اور شیڈول کے مسائل پر ویوین رچرڈز آئی سی سی پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز نے چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول اور لاجسٹک میں مسائل پر آئی سی سی پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ سیاست کی وجہ سے ہورہا ہے، تاہم میں میں سیاست پر بات نہیں کروں گا، البتہ آئی سی سی جو قوانین اور انتظامات کا ذمہ دار ہے ان کی وجہ سے مسئلہ ہے۔
رچرڈز نے کہا کہ اگر آئی سی سی اس کا ذمہ دار ہے تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ شائقین اور یہاں تک کہ دشمنوں کو بھی کوئی ایک چیز اگر متحد کرسکتی ہے تو وہ کھیل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بھارت کی ضد نے ایونٹ کے شیڈول اور لاجسٹک کے حوالے سے ٹیموں اور آئی سی سی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
اس سے قبل گروپ بی کی سیمی فائنلسٹ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں کو ایک مشکل صورتحال میں ڈال دیا کیونکہ دونوں ٹیموں کو دبئی کا سفر کرنا پڑا۔
آئی سی سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ گروپ بی کی 2 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 4 مارچ کو شیڈول 2013 کے چیمپیئنز کے خلاف ممکنہ ناک آؤٹ میچ سے قبل حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
cricket ICC Vivian Richards ویوین رچرڈز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ویوین رچرڈز چیمپیئنز ٹرافی
پڑھیں:
نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اسپورٹس مین اسپرٹ بھول گئے
بھارتی اولمپئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہی بھول گئے۔
نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر ارشد ندیم کو دعوت دینے کی وضاحت کرنے لگے ہیں۔
انہوں نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بنگلورو کے جیولین تھرو ایونٹ کے لیے خود ہی مدعو کیا جس پر 2 روز قبل پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی تھی۔
ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی وجہ سے بھارت جانے سے معذرت کی تھی۔
اب پہلگام کے واقعے کے بعد نیرج چوپڑا سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کو دعوت دینے کے معاملے کی وضاحت کر رہے ہیں اور انہوں نے بھارتیوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی مذمت کی اور اسے تکلیف دہ قرار دیا ہے۔
نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو ایونٹ کی دعوت پہلگام کے واقعے سے بہت پہلے دی گئی تھی، میں اپنے الفاظ پر قائم رہنے والا شخص ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ غلط ہو تو خاموش رہوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ نیرج چوپڑا کلاسیک کے لیے ارشد ندیم کو دعوت دینے کے فیصلے پر بہت کچھ کہا جارہا ہے، اس حوالے سے بہت کچھ غلط کہا گیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا، ارشد ندیم کو دعوت ایک ایتھلیٹ کی دوسرے ایتھلیٹ کو دعوت تھی۔
نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد ارشد ندیم کی این سی کلاسیک میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک اور اس کا مفاد سب سے پہلے ہے، میری ہمدردیاں ان سب کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا۔
واضح رہے کہ نیرج چوپڑا کلاسیک 22 مئی سے بنگلورو میں شیڈول ہے اور ارشد ندیم پہلے ہی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا شیڈول طے کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت کا شکریہ ادا کیا تھا اور مصروف شیڈول کی وجہ سے معذرت کرلی تھی۔
Post Views: 1