آقاؐ کی تمام قرابتِ پاک کی سردار سیدہ کائنات ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بانی تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیں جن کے بارے میں تاجدارِ کائنات کا فرمان عالیشان ہے کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اور فرمایا کہ جو شخص فاطمہ کو ناراض کرتا ہے وہ مجھے ناراض کرتا ہے۔ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی زندگی سادگی، قناعت اور ایثار کا ایسا نمونہ ہے کہ جس کی دوسری کوئی مثال پیش نہیں کی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیدہ فاطمۃ الازہرہ سلام اللہ علیہا کے یوم وصال پر کہا ہے کہ حضور نبی اکرمؐ کی تمام قرابت و ذریتِ پاک کی سردار اور مرکز و محور سیدہ فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا ہیں۔ آقاؐ کی تمام قرابت سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کے گرد گھومتی ہے۔ آپؐ نے سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کو جنتی عورتوں کی سردار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیں جن کے بارے میں تاجدارِ کائنات کا فرمان عالیشان ہے کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اور فرمایا کہ جو شخص فاطمہ کو ناراض کرتا ہے وہ مجھے ناراض کرتا ہے۔ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی زندگی سادگی، قناعت اور ایثار کا ایسا نمونہ ہے کہ جس کی دوسری کوئی مثال پیش نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا قیامت تک آنے والی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔ خواتین سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی سیرت اور اس باب میں فرامین رسولؐ کا مطالعہ کریں اور پھر ان اعمال کو اختیار کریں جو سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کا معمول تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر سیدنا علی المرتضیٰؑ نے عصمت مآب حضرت فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا سے دریافت فرمایا عورت کے لئے کون سی شے بہتر ہے؟ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا نے جواب دیا عورت کے لئے سب سے بہتر یہ ہے کہ اسے غیر مرد نہ دیکھے۔ کائنات کی اس افضل ترین بیٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ جب آپؐ کی طرف آتیں تو آپؐ شفقت و محبت میں کھڑے ہو جاتے اور انہیں اپنی جگہ پر بٹھاتے۔
طاہرالقادری نے کہا کہ آپؐ جب سفر اختیار فرماتے تو سب سے آخر میں سیدہ فاطمۃ الازہرہ سلام اللہ علیہا سے گفتگو فرماتے اور سفر سے واپسی پر سب سے پہلے سیدہ کائنات کے پاس تشریف لے جاتے۔ حضرت بریدہؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرمؐ کو عورتوں میں سب سے زیادہ محبت حضرت فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا سے تھی اور مردوں میں سے حضرت علی المرتضیٰ سے محبت فرماتے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناراض کرتا ہے نے کہا کہ
پڑھیں:
دریائے راوی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
لاہور (نیوز ڈیسک) دریائے راوی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے تینوں بچوں کی لاشیں دریاسے نکال کر ورثا کے حوالے کردیں، ڈوبنے والوں میں نصیب اللہ، امیرحمزہ اور قدرت اللہ شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق بتایا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ بچے 5 نمبر ٹی پر کھیلتے ہوئے دریا میں ڈوبے، مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔
Post Views: 1