’میں نے باڈی شیمنگ نہیں کی‘، روہت شرما کو موٹا کہنے پر کانگریس رہنما پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو اپنی ایکس پوسٹ میں موٹا کہنے پر کانگریس رہنما شمع محمد کو تنقید کا سامنا ہے۔
اپنی پوسٹ پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ایکس پوسٹ ایک کھلاڑی کی فٹنس پر عام سا تبصرہ تھا، یہ باڈی شیمنگ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو فٹ ہونا چاہیے، اور مجھے لگا کہ وہ (روہت شرما) کا وزن کچھ زیادہ ہے۔
شمع محمد نے کہا کہ مجھ پر بغیر کسی وجہ کے تنقید کی جارہی ہے، میں نے ان کا دوسرے بھارتی کپتانوں سے موازنہ کرکے پوسٹ کی تھی اور یہ میرا حق ہے۔
واضح رہے کہ شمع محمد نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے روہت شرما کو موٹا قرار دے کر کہا تھا کہ وہ بھارت کا سب سے غیر متاثرکن کپتان ہیں۔
شدید تنقید کے بعد کانگریس نے خود کو شمع محمد کی پوسٹ سے لاتعلق کرکے انہیں اسے ڈیلیٹ کرنے کا کہا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی پوسٹ ہٹادی۔
مزیدپڑھیں:ہالی ووڈ اداکار نے محنت کشوں کے ساتھ افطار کے لیے فلائٹ مؤخر کر دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: روہت شرما
پڑھیں:
حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی
ویڈیو گریب—بشکریہ ایکس اکاؤنٹ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہابمیئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حب ڈیم کی 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کا کام مکمل کر لیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے، سندھ حکومت کے تعاون سے 12.8 ارب روپے کی لاگت سے یہ کینال بنائی گئی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا کام 9 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے،کراچی کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پانی کی سپلائی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔