مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت ملک اور قوم کے خلاف سازش ہے،چوہدری شجاعت حسین
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت ملک اور قوم کے خلاف سازش ہے،چوہدری شجاعت حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے مولانا حامدالحق حقانی کی شہادت پر اہل خانہ سے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کیا ہے،اتوار کے روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت مذیبی امور کے فوکل پرسن راہنما مصطفی ملک تعزیتی پیغام لے کر اکوڑہ خٹک پہنچے،جہاں نے انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیااور تعزیتی تقریب سے بھی خطاب کیا
پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر مولانا حامد الحق حقانی کے صاحبزادے عبدالحق ثانی اور دیگر خاندان سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا میری صحت اجازت نہیں دیتی ورنہ میں خود آپ کے پاس چل کر اس عظیم سانحہ ہر تعزیت کے لیے حاضر ہوتا،مولانا کی شہادت ملک اور قوم کے خلاف سازش ہے.
اس موقع پر مولانا کے صاحبزادے عبدالحق ثانی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ملک کے بڑے سیاسی راہنما ہی نہیں ہمارے بزرگ اور سرپرست ہیں ۔آج چوہدری شجاعت حسین کے جذبات سے مجھے اور میرے خاندان کو حوصلہ ملا ۔میری چوہدری شجاعت حسین سے اپیل ہے کہ میرے بابا کی شہادت میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کردار ادا کریں، اس موقع پر علمائے کرام نے چوہدری شجاعت حسین کی دینی اداروں کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مولانا حامد الحق حقانی الحق حقانی کی شہادت چوہدری شجاعت حسین کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف کسی کی بھی ہرزہ سرائی اور سازش برداشت اور قابل قبول نہیں، سینیٹر عبدالکریم
ملتام میں حلف بردراری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کیلئے ہم ملکی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں امت کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ہم پرامن جہدوجہد کے قائل ہیں، ہم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تھے ہیں اور رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا ہے کہ ملک مزید کسی انتشار وخلفشار کا متحمل نہیں، ملکی استحکام کیلئے ہم ملکی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں امت کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ہم پرامن جہدوجہد کے قائل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث جنوبی پنجاب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کا جنوبی پنجاب میں علیحدہ نظم خوش آئند امر ہے، اس سے جماعت کے نظم کو مزید تقویت ملے گی۔ پاکستان کے خلاف کسی کی بھی ہرزہ سرائی اور سازش برداشت اور قابل قبول نہیں، ہم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تھے ہیں اور رہیں گے۔ اس موقع پر مرکزی ناظم اعلی مولانا عبد الرشید حجازی کا کہنا تھا کہ ہم نے نفاذ اسلام کیلئے ہمیشہ پرامن جہدوجہد کی اور کوشاں رہیں گے، تحفظ ختم نبوت، تحفظ ناموس رسالت، تحفظ ناموس صحابہ اور شعائر اسلام کیلئے اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع شیخ محمد شریف چنگوانی، امیر جنوبی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن شارق، ناظم جنوبی پنجاب حافظ غلام اللہ، مولانا ظفر اللہ، قاری سیف اللہ عابد، علامہ عبدالرحیم گجر، علامہ عنایت اللہ رحمانی و دیگر نے خطاب کیا۔ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔