آرمی چیف کے ملکی معاملات میں مداخلت کا تاریخ بتائے گی، شاہدخاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ ہمیں اسلام آباد کے ہوٹل میں قومی کانفرنس کرنے سے حساس اداروں اور پولیس نے روکا، اس میں حکومت کا قصور نہیں، اسے شاید پتا ہی نہ ہو، اس کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں ہے، یہ ہائیبرڈ حکومت ہے، آرمی چیف کے ملکی معاملات میں مداخلت کا تاریخ بتائے گی۔
شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ ماضی میں عمران خان بھی ہائیبرڈ حکومت چلاتے تھے، ہمیں گرفتار کیا گیا، بعد میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے نہیں پتا، یہ سب باجوہ نے کیا، سابق آرمی چیف نے بات ان پر ڈال دی۔عمران خان کے امریکا کو لکھے گئے خط کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات کو ملک میں ہی حل ہونا چاہیے، امریکا کا یہ کام نہیں کہ آکر دیکھے کہ ہمارا ملک آئین کے مطابق چل رہا ہے یا نہیں، سیاسی لوگوں نے بات کرنا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بھی اسی راستے سے اقتدار میں آئے، عمران خان کو چاہیے کہ اب سوچیں میں نے کتنی بار آئین توڑا، میں نے کتنا رول آف لا توڑا، میں نے کون سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی، ان سب چیزوں سے سبق حاصل کریں۔عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی بدقسمتی ہے کہ انہوں نے ایسے دگنے کام کر دیئے ہیں کہ لوگ عمران خان کو بھول چکے ہیں، حکمرانوں نے 2018 کے بعد اسٹیبلشمنٹ کو بہت زیادہ اسپیس دی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سے لوگ بغیر پارٹی کے سینیٹر بن جاتے ہیں، بلوچستان کے ایک صاحب بغیر کسی جماعت کے دوبار چیئرمین سینیٹ بھی بن گئے، یہ تماشے ہوتے رہیں گے، پی ٹی آئی کو ملکی مسائل پر آواز اٹھانا چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، سابق گورنر عمران اسماعیل کے ورانٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی عمران خان کو خدا حافظ کہہ دیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور شریک ملزمان کے خلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عمران اسماعیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم، پارٹی چھوڑنے کا امکان
یاد رہے کہ اسی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان، زرتاج گل اور دیگر ملزمان کو پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد بہارہ کہو پی ٹی آئی توڑ پھوڑ لانگ مارچ مقدمہ ورانٹ گرفتاری