ڈی جی ایس بی سی اے دو قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور ، انہدامی فہرست منسوخ کر دی گئی

پاپوش کالونیکے پلاٹ نمبر 4/33۔ 9/21.2/32/31 کا پیکیج یوٹیوبر کا نکلا

ناظم آباد کے یوٹیوبر کی جانب سے آ لنے والے دبائو نے ڈی جی ایس بی سی اے کو دو قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، ہفتے کے روز جاری ہونے والی انہدامی فہرست منسوخ کر دی گئیں، ناظم کے بلڈروں نے یوٹیوبر سے اپنی غیر قانونی تعمیرات بچانے کے لیے رابطے تیز کر دیئے ،تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے ناظم آباد میں ایک انہدامی آپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں پلاٹ نمبر 4/33۔ 9/21.

2/32/31 شامل تھے جو کہ پاپوش کالونی میں واقع ہیں ان تمام تعمیرات پر نقشے کے بر خلاف ملٹی یونٹس تعمیر ہو رہے ہیں اور ان تعمیرات کا پیکیج ناظم آباد کے ایک یوٹیوبر کہ پاس ہے جسے ڈائریکٹر ڈیمولیشن کی بھی مکمل سر پرستی حاصل ہے اور ڈائریکٹر ڈیمولیشن اس یوٹیوبر کا استعمال اپنے مخالفین کے خلاف پروگرام کروانے کے لیے کرتے ہیں، زرائع کا کہنا ہے کہ جب یہ غیر قانونی تعمیرات فہرست میں شامل ہوئیں تو یوٹیوبر کی جانب سے ڈی جی ایس بی سی اے کو دبائو میں لینے کی کوشش کی گئی اور پھر آخر کار ڈی جی ایس بی سی اے نے خوف کا شکار ہوکہ مذکورہ پلاٹوں کے خلاف جاری آپریشن کو منسوخ کر دیا، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہریوں کی جانب سے اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جب ڈی جی ایک یوٹیوبر سے اتنا خوفزدہ ہو سکتا ہے تو وہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا سے کیسے مقابلہ کرے گا۔

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز، غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم

کچا ڈوب گیا ہے اور قانون شکن باہر آئے ہوں گے، ڈاکوؤں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ
کچے کے ڈاکوؤں کا ہر صورت خاتمہ یقینی بنایا جائے،سیلابی صورتحال کے بعد ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے،اجلاس سے خطاب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کرنے اور شہر قائد میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم دیا ہے۔کچے کے علاقوں میں آپریشن اور کراچی سمیت صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں انہوں نے ڈکیتوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کچا ڈوب گیا ہے اور قانون شکن باہر آئے ہوں گے۔ ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کیے جائیں۔اجلاس میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن نے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2024ء سے ٹیکنالوجی کے ذریعے کچے میں آپریشن تیز کیا گیا ہے۔ کچے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 760 ٹارگٹڈ آپریشن اور 352 سرچ آپریشن کیے ہیں۔ جنوری 2024ء سے اب تک آپریشن کے ذریعے 159 ڈکیت مارے گئے ہیں، جن میں 10 سکھر، 14 گھوٹکی، 46 کشمور اور 89 شکارپور کے شامل ہیں۔ 823 ڈکیتوں کو گرفتار
کیا اور 8 اشتہاری ڈکیت مارے گئے۔ آپریشن کے دوران 962 مختلف نوعیت کے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کا ہر صورت خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ کچے کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا منصوبہ بنائیں اور وہاں سڑکیں، اسکول، اسپتال، ڈسپینسری اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سیلابی صورتحال کے بعد کچے میں ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے۔ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کی تعمیر کے بعد پورا علاقہ کھل جائے گا۔ سندھ حکومت کی ترجیح ہے کہ امن امان ہر صورت بحال ہو۔مراد علی شاہ نے کراچی میں غیرقانونی ٹینکرز کے خاتمے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر میٔر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 243 غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار کیے گئے ہیں۔ 212 ایف آئی آر درج کر کے 103 ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس وقت 3200 کیو آر کوڈ کے ساتھ ٹینکرز رجسٹرڈ کیے ہیں۔ مختلف اقدامات سے 60 ملین روپے واٹر بورڈ کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ، سرجانی ٹاؤن ڈائریکٹر عامر کمال جعفری اور مافیا گٹھ جوڑ
  • ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے سندھی مسلم سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار
  • لاڑکانہ: دریائے سندھ کے کنارے ناظم کلہوڑو گاؤں کے کچے کے علاقے میں سیلاب متاثرین نے عارضی جھونپڑیاں قائم کر لی ہیں
  • کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز، غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں تعمیراتی مافیا سرگرم، رہائشی پلاٹوں پر قبضہ
  • وزیراعلی سندھ کا کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ سندھ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم
  • سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف آپریشن
  •  وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری
  • کراچی کے ضلع وسطی میں ایچ پی وی ویکسین مہم کا آغاز