سنگاپور، مراکش، ملائشیا سعودیہ سمیت 10 ملکوں سے مزید 93 پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
سعودی عرب، ملائشیا، سنگاپور مراکش سمیت مزید 10 ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 93 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 6 بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزہ ختم پر 1 کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر 1 اور ملائشیا سے 1 کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں 1 بلیک لسٹ منشیات اور شراب نوشی پر 3 زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
سنگاپور پاسپورٹ گمشدگی پر 1، موزمبیق سے 1، عراق میں زائد المیعاد قیام 4، دیگر الزام پر 2 کو بے دخل کیا گیا۔
قطر سے 3 مفرور اور ساؤتھ افریقہ میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوئے 1 اور ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا۔
موراکو میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے 2 نوجوانوں کو حراست میں لےکر پاکستان واپس بھیجا گیا جنہیں کراچی میں انسداد ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کیا گیا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کمسن بچے کے ذریعے لوگوں کو جال میں پھنسا کر بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار
لاہور میں اپنے کمسن بچے کو استعمال کرکے لوگوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو گینگ سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے خاتون ملزمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکر کے ہتھیائی گئی رقم 2 لاکھ روپے برآمد کرلیے، گرفتار ملزمان میں گینگ کی سرغنہ خاتون ثمر ندیم، اس کا بیٹا عظیم اور ایک ساتھی خالد شامل ہیں۔
ملزمہ اپنے بچوں کا استعمال کرکے ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے میں ملوث تھی، کوٹ لکھپت تھانے کی حدود میں ملزمہ نے پیزا ڈلیوری بوائے کو گھر بلایا، اور بچے کے ذریعے اس کی نازیبا ویڈیو بنالیں، اسے بلیک میل کر کے 50 لاکھ روپے رقم کا مطالبہ کرتی رہی۔
ملزمہ متاثرہ لوگوں کی ویڈیو بنانے کے بعد نقدی، موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان ہتھیا لیتی تھی۔
ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے دوران تفتیش اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے، ملزمہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔