لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سےموسم سرد
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سےموسم سردہوگیا ۔لکشمی چوک،شملہ پہاڑی، کینال روڈ ، جیل روڈ اورگلبرگ،جوہر ٹاؤن،اقبال ٹاؤن اوراسلام پورہ کے اطراف میں تیز بارش ہوئی۔ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ااور بارش کا امکان، خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے،پنجاب صوبے کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، راولپنڈی چکوال ، جہلم ،سیالکوٹ گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مری،گلیات اور گردونوا ح میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش برفباری کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 27 مقدمات درج کر کے متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1792 افراد کو 46 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 13 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 98، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 1374، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2031 مقدمات درج اور 1837 قانون شکن گرفتار کئے گئے۔ 84 ہزار 778 افراد کو 21 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد جرمانے‘ جبکہ 16 ہزار سے زائد افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 742، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 57 ہزار 301، صنعتی سرگرمیوں کی 1689 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 3265 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔