لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سحری و افطاری میں کھانا نہ دینے کے بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نہار منہ روزہ رکھ رہے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف کے دعوے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ’دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں ، دالیں، چقندر کا جوس، کافی، ابلے ہوئےانڈے اور خشک میوے کھانے کو ملتے ہیں جب کہ بشریٰ بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل ان کی جماعت کے ترجمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا، کل پمز کے4سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھا گھنٹہ بانی پی ٹی آئی کاطبی معائنہ کیا اور ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جب اس جماعت کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو وہ مظلومیت اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

بھارت کا رویہ قابل مذمت، وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، اس واقعے کے پیچھے مودی سرکار کے مذموم عزائم کارفرما ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مودی حکومت ایک سازش کے تحت پہلگام واقعے کو استعمال کرکے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، مودی سرکار خطے میں امن و امان کو خراب کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات قومی اتفاق و اتحاد اور سیاسی استحکام کا تقاضا کرتے ہیں، اس وقت پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، عمران خان کی قیادت میں پوری قوم متحد ہو سکتی ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ بانی چیئرمین کو رہا کیا جائے اور قومی اتحاد و یگانگت کے ذریعے موجودہ صورتحال سے نمٹا جائے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر قائم جعلی حکومت میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنا ممکن نہیں، موجودہ وقت حقیقی عوامی مینڈیٹ کا متقاضی ہے، جعلی مینڈیٹ سے نجات ضروری ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سٹیج فنکاروں‘ پروڈیوسرز کے مسائل حل کریں گے: عظمیٰ بخاری
  • عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
  • بھارت کا رویہ قابل مذمت، وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، بیرسٹر سیف
  • بھارت کسی بھی جارحیت سے باز رہے، ہر بار چائے نہیں پلائیں گے، عظمیٰ بخاری
  • سندھ میں کسانوں کا کوئی پُرسان حال نہیں: عظمیٰ بخاری
  • مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری
  • عمران خان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی پنجاب حکومت کی استدعا مسترد
  • پنجاب نے ایک سال میں  کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا : عظمیٰ بخاری
  • مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری
  • سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری