عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا عمران خان کو ناگوار گزرا ہے۔
یہ بھی پڑھیں کے پی حکومت نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کی منظوری دیدی
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیڈیم کا نام واپس تبدیل کرتے ہوئے پرانا نام رکھا جائے۔
پشاور میں سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا عمران خان کو ناگوار گزرا انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سٹیڈیم کا نام واپس تبدیل کرتے ہوئے پرانا نام رکھا جائے۔ علیمہ خان pic.
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) March 4, 2025
علیمہ خان نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان کو اس بات کا علم کیسے ہوا، شاید انہوں نے اخبار میں پڑھا ہو، لیکن ان کا مؤقف ہے کہ انہوں نے نہ خود کبھی ایسا کیا اور نہ ایسے کاموں کو پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا کابینہ نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے سابق وزیراعظم عمران خان کے نام پر رکھنے کی منظوری دی تھی۔
بعد ازاں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے کے خلاف ارباب فیملی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ارباب فیملی کا پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ
ارباب نیاز کے بیٹے اور پشاور کے سابق میئر ارباب طارق نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں ارباب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف رٹ پیٹیشن دائر کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ارباب نیاز اسٹیڈیم بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کابینہ عمران خان مخالفت نام تبدیلی ہدایت وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارباب نیاز اسٹیڈیم بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کابینہ مخالفت نام تبدیلی ہدایت وی نیوز ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پشاور کے انہوں نے
پڑھیں:
عدالت کا سابق گورنر سندھ کو گرفتار کرنے کا حکم، وارنٹ جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری کیے، عدالت نے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، بانی پی ٹی آئی اور متعدد پی ٹی آئی رہنما متعلقہ مقدمے میں بری ہوچکے ہیں۔