شادی کے بعد پہلی بار کھانے میں کیا پکایا؟ کبریٰ خان کے جواب نے مداحوں کے دل جیت لئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں اپنی شادی شدہ زندگی کے دلچسپ لمحات شیئر کیے اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد پہلی بار کیا پکایا تھا۔
نجی ٹی وی کے مقبول گیم شو میں کبریٰ خان نے بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ دورانِ شو، میزبان فہد مصطفیٰ نے ان سے پوچھا، “شادی کے بعد سب سے پہلا کھانا کیا بنایا تھا؟” اس پر کبریٰ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “میں نے فرنچ ٹوسٹ بنایا تھا!”
یہ جواب سن کر نہ صرف فہد مصطفیٰ بلکہ شو کے تمام شرکا ہنس پڑے۔ فہد نے مزید چھیڑتے ہوئے کہا، “کل ہمارے لیے کچھ پکا کر بھیجو، میں شو میں سب کو دکھاؤں گا اور تمہیں سلامی بھی دی جائے گی!” اس پر کبریٰ نے ہنستے ہوئے حامی بھر لی اور کہا، “ٹھیک ہے، میں کچھ بنا کر لاؤں گی!”
واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی حال ہی میں انجام پائی، اور ان دونوں نے اپنے نکاح کے لیے مسجد الحرام کا انتخاب کیا، جس پر مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔
اداکاری کے میدان میں بھی یہ جوڑی کامیاب جا رہی ہے۔ کبریٰ خان پہلے بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں، جبکہ ان کے شوہر گوہر رشید اس وقت ’اے دل‘ میں ایک منفی کردار نبھا رہے ہیں، جسے ناظرین بے حد پسند کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:لاہور کے اسٹریٹ آرٹسٹ کو بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکر لیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارتی کرکٹر یش دیال کا نابالغ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ بھی سامنے آگیا
کراچی:خاتون سے زیادتی کے الزام کا سامنا کرنے والے بھارتی کرکٹر یش دیال پر نابالغ لڑکی سے زیادتی کا الزام بھی لگ گیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلورو کے 27 سالہ فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف جے پور کے سانگانیر پولیس اسٹیشن میں زیادتی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یش دیال نے نابالغ لڑکی کو کرکٹ کیریئر میں مدد کا لالچ دیکر جذباتی طور پر بلیک میل کرکے دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یش دیال نے لڑکی کو کرکٹ کیریئر میں مدد کا لالچ دیکر سیتا پورہ کے ایک ہوٹل میں مدعو کیا جہاں لڑکی پر پہلا جنسی حملہ کیا گیا، تب لڑکی صرف 17 سال کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کی پہلی ایف آئی آر 6 جولائی کو غازی آباد کے اندرا پورم پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔
خاتون نے یش دیال دیال پر شادی کے بہانے جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا تھا۔خاتون کے مطابق انکی یش دیال سے ملاقات تقریباً پانچ سال قبل ہوئی تھی، اور دیال نے اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دیال شادی کی بات کو بار بار ٹالتا کرتا رہا اور آخر کار اسے معلوم ہوا کہ دیال دیگر خواتین کے ساتھ بھی ملوث ہے۔
یہ شکایت ابتدائی طور پر 21 جون کو چیف منسٹر کے آن لائن شکایت پورٹل کے ذریعے جمع کرائی گئی تھی۔