پنسلوانیا کی آبی گزرگاہ میں ‘میگالوڈن’ گولڈ فش خطرہ کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پنسلوانیا کی آبی گزرگاہ میں ‘میگالوڈن’ گولڈ فش پائی گئی ہے۔
امریکی فش اینڈ وائلڈ لائف سروس نے پالتو جانور پالنے والوں کو یاد دلایا ہے کہ وہ اپنی گولڈ فش کو آبی گزرگاہوں میں نہ چھوڑیں کیوں کہ پنسلوانیا میں محققین کو بڑے پیمانے پر’میگالوڈن‘ کا پتا چلا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی دوسری بڑی گولڈ فِش برطانیہ میں دریافت ہو گئی
یو ایس ایف ڈبلیو ایس کے مطابق ایری کاؤنٹی کے پریسک آئل میں الیکٹرو فشنگ سروے کرنے والے محققین کو بڑی گولڈ فش ملی۔
یو ایس ایف ڈبلیو ایس کا کہنا ہے کہ گولڈ فش مچھلیوں کی ایک انویسو نسل ہے، جو جھیلوں اور آبی گزرگاہوں کو گندی گندگی میں تبدیل کرسکتی ہیں، مقامی مچھلیوں سے کھانا چرا سکتی ہیں اور پانی کے معیار کو بھی خراب کرسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس ڈولفن کو مارنے کے جرم میں 5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
’گولڈ فش ایک سیزن میں کئی بار اپنی نسل بڑھاتی ہے اور شمالی امریکا کے بیشتر پانیوں میں ان کا کوئی قدرتی شکاری نہیں ہے جس کے باعث ان کی آبادی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا ہے جو دوسری مچھلیوں کا شکار کرسکتی ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا فش اینڈ وائلڈ لائف سروس گولڈ فش یو ایس ایف ڈبلیو ایس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا گولڈ فش گولڈ فش
پڑھیں:
جھل مگسی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس، نئی کابینہ کا انتخاب
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک الٰہی و انقلابی تنظیم ہے۔ جسکا بنیادی مقصد دین اسلام اور انسانیت کی خدمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس ورکنگ کمیٹی کے رکن علامہ سہیل اکبر شیرازی کی زیر نگرانی منعقد ہوا، جس میں تحصیل جھل مگسی و تحصیل گنداواہ کے یونٹس اور ضلعی کابینہ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تحصیل اور ضلعی سطح کے انتخابات منعقد ہوئے جن میں میر اکبر زہری کو تین سال کے لیے تحصیل صدر جھل مگسی، جبکہ سید وفا عباس نقوی کو آئندہ تین سال کے لیے ضلع جھل مگسی کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ جبکہ ضلع جھل مگسی کے نو منتخب صدر نے اپنی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے سید عنایت حسین شاہ نقوی کو سینئر نائب صدر، سید زاہد حسین شاہ حسینی کو نائب صدر، سید سلامت حسین شاہ نقوی کو جنرل سیکرٹری، سید اسد اللہ شاہ حسینی کو سیکرٹری تنظیم سازی اور حسین بخش مگسی کو سیکرٹری تعلیم مقرر کیا۔
اجلاس میں مجلس علماء مکتب اہل بیت صوبہ بلوچستان کے رہنماء مولانا علی نواز عرفانی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان کے رہنماء سید گلزار شاہ نقوی، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ سید خورشید شاہ نقوی اور صدر وحدت ایمپلائز جھل مگسی حبیب اللہ حیدری نے بھی شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کے ورکنگ کمیٹی کے رکن علامہ سہیل اکبر شیرازی نے نئے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک الٰہی و انقلابی تنظیم ہے۔ جس کا بنیادی مقصد دین اسلام اور انسانیت کی خدمت ہے۔ ظلم اور ظالم کے خلاف آواز حق بلند کرنا ہمارا مشن ہے، اور امید ہے کہ نئی کابینہ اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں ادا کرے گی۔