Express News:
2025-11-04@04:39:43 GMT

ادبِ اور بغاوت

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

جب بھی جبر کی سیاہ رات گہری ہوتی ہے لفظ بغاوت پر آمادہ ہوجاتے ہیں۔ تاریخ کے صفحات پلٹ کر دیکھیے تو ہر آمریت ہر استبداد ہر جابرانہ قوت کے سامنے ادب نے مزاحمت کی چنگاری جلائی ہے۔ یہ چنگاری کبھی فیض کے اشعار میں دہکی کبھی منٹوکے افسانوں میں لپکی کبھی جالب کی نظموں میں گونجی توکبھی قرۃ العین حیدرکے ناولوں میں سلگتی رہی۔ یہی وہ مزاحمتی ادب ہے جس نے ظلم کی کوکھ میں امیدکا چراغ جلایا اور یہی وہ روایت ہے جو آج بھی سسکتی سانسوں میں زندہ ہے۔

ادب اور بغاوت کے رشتے کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ بغاوت کو پہچانا جائے۔ بغاوت صرف ہتھیار اٹھانے کا نام نہیں بلکہ یہ ہر اس کوشش کا نام ہے جو جبر اور استحصال کے خلاف کی جائے۔

بغاوت وہی لوگ کرتے ہیں جو حالات سے سمجھوتہ کرنے سے انکارکردیتے ہیں، جو سچائی کوکسی بھی قیمت پر چھپانے پر راضی نہیں ہوتے۔ ادیب جب اپنے سماج کے جبر اور ظلم کو دیکھتا ہے تو وہ دو راستوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتا ہے یا تو وہ خاموشی اختیارکر لے اور حالات سے سمجھوتہ کر لے یا پھر اپنے قلم کو ہتھیار بنا کر سچ بولے چاہے اس کی کتنی ہی قیمت چکانی پڑے۔ جو دوسرا راستہ اختیارکرتے ہیں وہی وہ ادیب ہوتے ہیں جو تاریخ میں زندہ رہتے ہیں۔

بغاوت صرف مرد ادیبوں تک محدود نہیں خواتین ادیبوں نے بھی اپنے قلم کو جبرکے خلاف استعمال کیا ہے۔ عصمت چغتائی نے لحاف میں عورتوں کی دبی ہوئی خواہشات کو بیان کیا جو اس وقت کے سماج کے لیے ناقابل قبول تھا۔ قرۃ العین حیدر نے تاریخ کو نسائی آنکھ سے دیکھا اور اپنی تحریروں میں وہ سچ بیان کیے جو اکثر چھپائے جاتے رہے۔

یہ کہانی صدیوں پرانی ہے۔ جب کبھی طاقت کے نشے میں چور حکمراں حق کی آواز کو دبانے نکلے تو لفظوں نے انھیں للکارا۔ سقراط سے منصور حلاج تک برونو سے بھگت سنگھ تک ان گنت نام ہیں جو اس زمین پر آمرانہ قوتوں کے خلاف کھڑے ہوئے اور اپنے قلم کی طاقت سے ظلم کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کردیا، اگر آپ کو اس کی تازہ ترین مثال چاہیے تو دیکھیے کہ کس طرح آج بھی وہ قلم جو سچ لکھتے ہیں انھیں خاموش کرانے کی کوشش کی جاتی ہے، ان کے الفاظ پر قدغن لگائی جاتی ہے انھیں غدار اور ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے۔ مگر تاریخ کا سبق یہی ہے کہ یہ زنجیریں ہمیشہ کمزور پڑتی ہیں اور سچ کا چراغ ہمیشہ جلتا رہتا ہے۔

جب فیض احمد فیض نے لکھا۔

متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے

کہ خونِ دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے

تو یہ صرف ایک شاعرکی آہ نہیں تھی یہ ہر اس شخص کی فریاد تھی جو ظلم کے خلاف لکھنے بولنے اور سوچنے کی سزا بھگت رہا تھا۔ فیض ہوں یا جالب انھوں نے اپنے اشعار میں آمریت کو للکارا اور وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیے گئے۔ مگرکیا ان کے لفظ مرگئے؟ کیا ان کی شاعری کا اثر ختم ہو گیا؟ نہیں بلکہ ان کے لفظ آج بھی اتنی ہی شدت سے گونجتے ہیں جتنے تب گونجتے تھے۔

منٹو نے جب سماج کے ننگے سچ کو بے نقاب کیا تو ان پر مقدمے کیے گئے۔ ان کے افسانے فحش قرار دیے گئے مگر ان کا قلم نہ رُکا۔ وہ لکھتے رہے اور یوں ان کے کردار آج بھی ہمارے بیچ زندہ ہیں وہی سعادت حسن منٹو آج بھی ہمارے سماج کے منافقانہ چہرے کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

 ادب اور مزاحمت کا تعلق ہمیشہ سے ہے یہ کہنا کہ ادب کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے خود ایک سیاسی بیان ہے کیونکہ جو بھی جبرکے خلاف لکھے گا وہ سیاست میں شمار ہوگا وہ اقتدار کے ایوانوں میں ارتعاش پیدا کرے گا۔ قرۃ العین حیدر کے ناول ہوں یا انتظار حسین کے افسانے سب نے تاریخ کے ان چھپے ہوئے صفحات کو پلٹ کر دیکھا جنھیں فراموش کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

آج بھی دنیا بھر میں جابر قوتیں ادیبوں اور صحافیوں کو خاموش کرانے پر تُلی ہوئی ہیں۔ کہیں اظہارِ رائے کی آزادی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے ،کہیں سچ بولنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے ،کہیں انھیں جلاوطنی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ یہ کھیل نیا نہیں پرانا ہے، بہت پرانا مگر ہر دور میں کوئی نہ کوئی قلمکار کوئی نہ کوئی شاعر کوئی نہ کوئی فنکار اٹھتا ہے جو سچ کہنے کی ہمت کرتا ہے اور تاریخ کے صفحات پر اپنا نام رقم کر دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ادب کو محض تفریح سمجھنے والے غلطی پر ہیں۔ ادب وہ آئینہ ہے جس میں ہر دورکے حکمراں اپنا اصل چہرہ دیکھتے ہیں اور گھبرا جاتے ہیں۔ یہی گھبراہٹ انھیں کتابوں پر پابندی لگانے ادیبوں کو جیلوں میں ڈالنے ان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر مجبورکرتی ہے، مگر کیا تاریخ میں کوئی ایسا دور آیا جب یہ ہتھکنڈے کامیاب ہوئے ہوں نہیں ہمیشہ سچ جیتا ہے ہمیشہ لفظوں نے بندوقوں کو شکست دی ہے۔

 آج کا دور بھی مختلف نہیں، آج بھی وہی کشمکش جاری ہے۔ آج بھی کہیں نہ کہیں کوئی ادیب کوئی شاعرکوئی فنکار ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اس کی راہ میں مشکلات آئیں گی مگر وہ لکھنے سے باز نہیں آتا،کیونکہ جو قلم ایک بار سچ لکھنے کا عادی ہو جائے وہ پھر خاموش نہیں رہ سکتا۔یہی وہ چراغ ہے جو بجھتا نہیں یہی وہ مزاحمت ہے جو تھمتی نہیں یہی وہ لفظ ہیں جو ہمیشہ حکمراں سے ٹکراتے ہیں اور آخرکار جیت ہمیشہ ان ہی کی ہوتی ہے۔

آج کے دور میں جب اظہار رائے پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں جب صحافت اور ادب کو دبایا جا رہا ہے، ایسے میں یہ سوال مزید اہم ہوجاتا ہے کہ ادب اور بغاوت کا مستقبل کیا ہوگا؟ کیا ہم ایک ایسا سماج دیکھ رہے ہیں جہاں ادیب کو سچ بولنے کی اجازت نہیں ہوگی یا پھر یہ بغاوت ایک نئے رنگ میں سامنے آئے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے فیض اور جالب کا دور دیکھا اور ان سے ملاقاتیں بھی رہیں۔ یہ میری خوش بختی ہے کہ فیض صاحب کی آخری تحریر میرے افسانے کا انگریزی ترجمہ تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جا رہا ہے کے خلاف سماج کے ا ج بھی ہیں جو

پڑھیں:

پاکستان میں دینی مدارس کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے، احسن اقبال

جامعۃ الرشید کا دورہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ اگر ہم اپنے ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، اس ملک کو انہیں بنیادوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں جن بنیادوں پر اسے بنایا گیا تھا تو ہمیں جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کی طرز پر تعلیمی میدان میں انقلاب لانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال مدارس کے طلبا کو جغرافیائی سرحدوں کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دینی مدارس کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی نے پیر کراچی میں جامعۃ الرشید کا دورہ کیا۔ ترجمان جامعۃ الرشید کے مطابق احسن اقبال نے جامعۃ الرشید کے سرپرست اعلی اور الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم سے ملاقات کی۔ احسن اقبال کو جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا گیا۔ وفاقی وزیر نے جامعۃ الرشید میں تقریب سے خطاب کیا۔ جس میں سینکڑوں طلبا اور اساتذہ شریک تھے۔ احسن اقبال نے جامعۃ الرشید کو اسلام کی نشا ثانیہ کی بنیاد کہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، اس ملک کو انہیں بنیادوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں جن بنیادوں پر اسے بنایا گیا تھا تو ہمیں جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کی طرز پر تعلیمی میدان میں انقلاب لانا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے مدارس کے طلبا کو جغرافیائی سرحدوں کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور پاکستان کی ترقی کے لیے مدارس کو بھی اتنی ہی اہمیت حاصل ہے جتنی عصری جامعاات کو حاصل ہے۔جامعۃ الرشید کے سرپرست اعلی اور الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم نے احسن اقبال کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ ہم اہلیانِ مدارس کو اس تشدد پسندی کا راستہ روکنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں دینی مدارس کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے، احسن اقبال
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • تجدید وتجدّْ
  • جو کام حکومت نہ کر سکی
  • جوہری پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں‘ایران
  • شیخ حسینہ واجد بغاوت کیس میں مفرور قرار،اخباروں میں نوٹس
  • نفرت انگیز بیانیہ نہیں وطن پرستی
  • پاکستانی سیاست… چائے کی پیالی میں طوفان
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک مشکل کا سامنا
  • آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام