اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 مارچ 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے ملک میں اسرائیل کے حملوں اور 1974 کے جنگ بندی معاہدے کے تحت قائم کردہ غیرفوجی علاقے میں اس کی غیرقانونی سرگرمیوں کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں اور ان سے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہونے، علاقائی تناؤ بڑھنے، ملک میں پائیدار سیاسی تبدیلی اور کشیدگی میں کمی لانےکے لیے کی جانے والی کوششیں کمزور پڑنے کا خطرہ ہے۔

Tweet URL

اسرائیل نے حالیہ دنوں شام کے جنوبی علاقے میں فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں قومی سلامتی اور شام میں ہتھیاروں کو اسرائیل مخالف مسلح گروہوں کے ہاتھ لگنے سے بچانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔شام کی خودمختاری کے احترام کا مطالبہ

اسرائیل نے تازہ ترین حملے میں سوموار کو ساحلی شہر لاطاکیہ کے قریب ایک اسلحہ خانے کو نشانہ بنایا۔ اس سے چند گھنٹے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے دو علاقوں میں زمینی کارروائیاں کرتے ہوئے چند گوداموں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ایک ہفتہ قبل اسرائیل کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ شام کی نئی حکومت کی افواج کو جنوبی لبنان خالی کر دینا چاہیے۔

شام کی عبوری حکومت کے رہنما احمد الشرح نے قاہرہ میں عرب ممالک کی کانفرنس میں بات کرتے ہوئے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ دہائیوں سے شام کے لوگوں کے حقوق پامال کر رہا ہے۔

جیئر پیڈرسن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ شام کی سرحدی حدود میں اپنی سرگرمیاں بند کرے، اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری یقینی بنائے اور ایسے یکطرفہ اقدامات سے باز رہے جن سے کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہو۔

انہوں نے خطے میں تنازع کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ شام کی خودمختاری، اتحاد، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ سلامتی کے لیے تعمیری بات چیت اور بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی سختی سے پاسداری کرنا ضروری ہے۔

حلب میں انسانی امداد کی فراہمی

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کے مطابق، امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے شام کے عبوری حکام کی جانب سے اقوام متحدہ کو باب السلام اور الراعی کے سرحدی راستوں سے مزید چھ ماہ تک انسانی امداد کی ترسیل جاری رکھنے کی اجازت دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔

یہ دونوں راستے حلب تک براہ راست رسائی فراہم کرتے ہیں جہاں تقریباً 40 لاکھ لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔

رواں سال کے آغاز سے اب تک اقوام متحدہ کی جانب سے بھیجے گئے تقریباً 520 ٹرک ترکیہ کے راستے حلب میں خوراک، طبی سازوسامان اور دیگر اشیا پہنچا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ باب الہوا کے سرحدی راستے سے امداد کی آمد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ آج تقریباً دو درجن ٹرک عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کی جانب سے مہیا کردہ 300 میٹرک ٹن خوراک لے کر شام میں پہنچے ہیں جو 174,000 افراد کی ضروریات کے لیے کافی ہو گی۔ اس کے علاوہ عالمی ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) نے زرعی مقاصد کے لیے درکار سازوسامان بھی مہیا کیا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ امداد کی شام کے کے لیے شام کی

پڑھیں:

چین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز

چین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو  چھونگ نے “بین الاقوامی تعلقات پر یکطرفہ اور غنڈہ گردی کے اثرات” کے موضوع پر سلامتی کونسل کے آریا فارمیٹ اجلاس کی صدارت کی، جس میں سلامتی کونسل کے ارکان سمیت 80 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔

جمعرات کے روز سفیر فو  چھونگ نے کہا کہ امریکہ ” مساوی محصولات ” اور “انصاف” کے جھنڈے تلے  زیرو سم گیم میں مصروف ہے ، جو بنیادی طور پر محصولات کے ذریعے موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو تباہ کر رہا ہے، امریکی مفادات کو بین الاقوامی برادری کے عمومی مفادات پر ترجیح دے رہا ہے، اور دنیا کے تمام ممالک کے جائز مفادات کی قیمت پر امریکی بالادستی کے مفادات کی خدمت کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ  دنیا  ایک بار پھر ایک نازک دوراہے پر پہنچ گئی ہے۔  اس تناظر میں چین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو صحیح انتخاب کرنا چاہیے، ایک آواز میں بات کرنی چاہیے اور مشترکہ کارروائی کرنی چاہیے۔ اس وقت دنیا کو   تنہائی کے بجائے  کھلے پن اور  اشتراک کی سب سے زیادہ ضرورت  ہے۔

دنیا کو  غنڈہ گردی کے بجائے    خودمختاری پر مبنی مساوات کی ضرورت  ہے۔ دنیا کو   انصاف  چاہیئے نہ کہ قومی ترجیحات ۔ دنیا کو یکجہتی اور تعاون کی ضرورت ہے نہ کہ تقسیم اور محاذ آرائی کی۔انھوں نے مزید کہا کہ چین بہت سے ترقی پذیر ممالک کو زیرو ٹیرف ٹریٹمنٹ دیتا ہے۔ چین کی میگا مارکیٹ ہمیشہ دنیا کے لئے کھلی رہی ہے، اور چین  تمام ممالک کو اپنی ترقی کی ایکسپریس ٹرین پر بیٹھنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے.

سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین نے امریکہ کی جانب سے اندھا دھند محصولات کے غلط نفاذ کا مقابلہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا ہے بلکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک  سمیت   بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات  کے تحفظ اور بین الاقوامی  انصاف کے تحفظ کے لیے بھی سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔فو چھونگ کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ واقعی بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے تو اسے برابری، احترام اور باہمی فائدے کا رویہ اپنانا چاہیے۔کوئی بھی  دباؤ، دھمکی اور بلیک میلنگ چین سے نمٹنے کا صحیح طریقہ نہیں ہے، اور وہ چین کے عظیم احیاء کے حصول کے لئے چینی قوم کے ٹھوس اقدامات کو نہیں روک سکتے.اس موقع پر  بہت سے ممالک کے نمائندوں نے یکطرفہ ٹیرف کے نفاذ کے خلاف بات کی اور منصفانہ اور متوقع کثیر الجہتی تجارتی نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلپائن آبنائے تائیوان میں امن کو  سبوتاژ کرنے سے باز رہے، چینی میڈیا فلپائن آبنائے تائیوان میں امن کو  سبوتاژ کرنے سے باز رہے، چینی میڈیا پہلگام حملہ: مودی کا سخت ردعمل، حملہ آوروں کو “تصور سے بھی بڑی سزا” دینے کا اعلان اردن نے اخوان المسلمین پر پابندی لگا دی، اثاثے منجمد، 16افراد زیر حراست امریکا کیساتھ بات چیت کا دروازہ مکمل طور پر کھلا ہے، چین چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کردی مقبوضہ کشمیر میں حملہ: ماہرین نے بھارت کی ناکامی اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر اہم سوالات اٹھادیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کاغزہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • پہلگام واقعہ؛ اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین
  • بھارت اور پاکستان زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ
  • پاکستان کا بین الاقوامی تجارتی نظام میں اصلاحات کامطالبہ
  • غزہ کا 90 فیصد حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، اقوام متحدہ کا ہولناک انکشاف
  • یوکرین: کئی شہر روسی حملوں کی زد میں، متعدد ہلاک و درجنوں زخمی
  • چین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز
  • معدنی وسائل کی کان کنی سے قدیم مقامی افراد کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • غزہ میں ایک ماہ سے کوئی امدادی ٹرک داخل نہیں ہوا، لوگ بھوکے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • قطری اور مصری ثالثوں کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کا نیا فارمولا تجویز