کراچی میں آج موسم خنک، جمعے سے درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی میں جاتی سردی کو بریک لگ گیا، ٹھنڈی ہواؤں کی دوبارہ انٹری سے موسم سرد ہو گیا، مختلف علاقوں میں گزشتہ رات کا درجۂ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا، شہر قائد میں موسم آج خنک رہے گا جبکہ جمعے سے درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ شب سے شمال مشرق کی سمت سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں خنکی بڑھی ہے۔
کراچی میں گزشتہ رات کو پارہ 13.
ماڑی پور اور اطراف میں درجۂ حرارت دیگر علاقوں سے کم رہا اور پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جناح ٹرمینل میں درجۂ حرارت 11.5، بن قاسم میں 13.6، گلستانِ جوہر میں 13.2 اور شارعِ فیصل پر 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم آج انتہائی خشک اور خنک رہ سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد ہے، شام میں سمندری ہوائیں آہستہ آہستہ بحال ہونے لگیں گی، آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔
محکمۂ موسمیات نے کل کم سے کم درجۂ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکی پیش گوئی کی ہے، جمعے سے درجۂ حرارت میں اضافہ ہونے لگے گا، آئندہ ہفتے موسم گرم اور پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ کا امکان
پڑھیں:
غزہ کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آ رہا ہے، یو این
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں دو سال کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آ رہا ہے۔
یو این سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اس رفتار کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سب مل کر مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں، تباہی سے پاک علاقہ بنا دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں۔