رمضان میں دکانداروں کی من مانیاں، مرغی 105 روپے مہنگی فروخت
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، رمضان المبارک میں سرکاری نرخ ہوا ہوگئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب ہیں، سبزیوں پھلوں کے ساتھ ساتھ برائلر مرغی کی بھی من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ مرغی کی سرکاری قیمت 595 روپے مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 700 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ خریدار کہتے ہیں انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔
رمضان المبارک آتے ہی ذخیرہ اندوز اور منافع خور سرگرم ہوگئے، سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑادیئے، من مانی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کی جارہی ہیں۔
لاہور میں مصنوعی مہنگائی عروج پر ہے، گراں فروش مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
لاہور میں مرغی کا سرکاری ریٹ 595 روپے فی کلو ہے جبکہ فروخت 700 روپے کی جارہی ہے۔ مہنگائی سے پریشان عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔
دکانداروں کا ہمیشہ کی طرح ایک ہی رونا ہے کہ گوشت کی قیمت زیادہ ہے سرکاری ریٹ پر کیسے بیچ سکتے ہیں۔
لاہور میں پھل اور سبزیاں بھی من مانی قیمتوں پر فروخت کئے جارہے ہیں، سیب 300 کے بجائے 350، کیلا 270 کے بجائے 300، امرود 220 کے بجائے 250 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، خربوزے کے سرکاری ریٹ 140 ہیں جو 160 روپے اور انگور 305 کے بجائے 350 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، آلو 55 روپے کے بجائے 70، پیاز 75 کے بجائے 100 روپے، ٹماٹر 40 کے بجائے 70 روپے، ادرک 370 روپے کے بجائے 400 اور لہسن سرکاری ریٹ 600 کے بجائے 800 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: روپے فی کلو سرکاری ریٹ لاہور میں کے بجائے
پڑھیں:
لاہور: سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے کی میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن
لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے ملک فیضان رضا نے شاندار کارنامہ انجام دے کر اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیا۔فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کا ہونہار طالب علم ہے جس نے لاہور بورڈ میٹرک امتحانا ت میں 1186نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔فیضان کا کہنا ہے کہ ا س کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔اسکول پرنسپل نے کہا کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔