امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا اسحاق ڈار کو فون، دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر شکریہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے ٹیلی فون کال کی۔ امریکی مشیر برائے قومی سلامتی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی حکومت کی انسدادِ دہشت گردی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ اور تعریف کا پیغام پہنچایا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو ان کے عہدے کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ پاکستان اپنے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
انہوں نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی سازوسامان کی واپسی کے صدر ٹرمپ کے اعلان کو سراہا۔
دونوں فریقین نے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ گفتگو میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی اور صحت کے امور پر مسلسل بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ باہمی تعاون کے وسیع تر ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی قومی سلامتی کے مشیر دہشت گردی کے
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بسیہ خیل تھانے پر بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس جوانوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں اپنی جرات اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا۔(جاری ہے)
محسن نقوی نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی دلیری کو سراہتے ہوئے کہا بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کا دلیری سے مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور ان کے حوصلے اور عزم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے پولیس کے جوانوں کی جرات اور قربانیوں پر پورا ملک فخر کرتا ہے، اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے کردار کی وجہ سے ہمارے ہیرو ہیں۔