چینی صدر کا جیانگ سو پر قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

جیانگ سو کو اپنی اہم ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، شی جن پھنگ

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے جیانگ سو وفد کے مباحثے میں شرکت کی۔

بدھ کے روز اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “14ویں پانچ سالہ منصوبے” میں طے کردہ ترقیاتی اہداف کے کامیاب حصول میں جیانگ سو کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ جیانگ سو کو اپنی اہم ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، سائنسی اور تکنیکی اختراعات اور صنعتی اختراع کے انضمام کو فروغ دینے میں پیش پیش رہنا چاہیے، گہرائی سے اصلاحات اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے،

اہم قومی ترقیاتی حکمت عملیوں کے نفاذ میں پیش قدمی کرنی چاہیے، اور عام لوگوں کی ترقی کے لیے ایک مثال قائم کرنی چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جیانگ سو

پڑھیں:

چین اور یورپی یونین کے درمیان  تین ” اہم معاملات ” میں پیش رفت

چین اور یورپی یونین کے درمیان  تین ” اہم معاملات ” میں پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چینی وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ کے  دورہ فرانس کے کے دوران یورپی کمیشن کے تجارتی اور اقتصادی سلامتی کے کمشنر شیووویچ کے ساتھ   ملاقات کے  حوالے سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ  چین اور یورپی یونین نے چین کی برقی گاڑیوں کے خلاف یورپی یونین کے اینٹی سبسڈی کیس ، یورپی یونین کی  برانڈی کے خلاف چین کے اینٹی ڈمپنگ کیس ، اور برآمدی کنٹرول جیسے فوری اور اہم معاملات پر واضح اور  تفصیلی  تبادلہ خیال کیا ۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں حکام نے  دونوں اطراف کی ورکنگ ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اس سال چین اور یورپی یونین کے اہم ایجنڈے کی تیاری کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ  چین اور یورپی یونین نے  چینی برقی گاڑیوں کے کیس کو مناسب طریقے سے حل کرنے  کی  صحیح سمت میں ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔ فی الحال، برقی گاڑیوں پر چین اور یورپی یونین کے مابین قیمت پر بات چیت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، لیکن اب بھی دونوں اطراف سے کوششوں کی ضرورت ہے. برانڈی کیس کے حوالے سے فرانسیسی کمپنیوں اور متعلقہ ایسوسی ایشنز نے رضاکارانہ طور پر چینی فریق کو قیمتوں کے حلف نامے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے اور چینی فریق کا فرانسسی فریق کے ساتھ  قیمت  کی مرکزی دفعات  پر  اتفاق رائے طے پایا ہے۔

بات چیت میں چینی وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ نے اس بات پر زور دیا کہ ریئر ارتھ   میٹلز سمیت دیگر اشیاء پر برآمدی کنٹرول کا نفاذ ایک عام بین الاقوامی عمل ہے   اور چین یورپ کے خدشات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔وانگ ون تھاؤ  کا کہنا تھا کہ   چین  اہل درخواستوں کے لئے ایک گرین چینل قائم کرنے اور منظوری کے عمل کو تیز تر کرنے  کے لئے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور بھارت جنگ کے اگلے مرحلے میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے تھے، امریکی صدر چین-کینیڈا تعلقات غیر ضروری مداخلت کا شکار ہوئے، چینی وزیر اعظم چین کا جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی صنعتی چین کی حفاظت کو یقینی بنانے کا اعلان چینی صدر کی پانچن لاما ارتنی چوکی گیابو سے ملاقات چین امریکہ تعلقات ایک اہم تاریخی موڑ پر ہیں، چینی نائب صدر پاکستان کرپٹو میں بھارت سے آگے،’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘قائم چین کے سمندری تحفظ اور پائیدار ترقی سے متعلق اقدامات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سابق نگراں وفاقی وزیر نے اقتصادی استحکام اور برآمدات کی ترقی کا روڈ میپ جاری کر دیا
  • چین اور برطانیہ کو اقتصادی ڈائیلاگ کے نتائج کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے، چینی نائب وزیر اعظم
  • قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل میں ناکام
  • چینی قوم کی وحدت کا تصور ثقافت اور اخلاق سے ہم آہنگ ہے، چینی میڈیا
  • خواجہ سعد رفیق کی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید
  • قومی اقتصادی سروے کل پیش کیا جائے گا، معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ ہو سکا
  • فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، سعودی ولی عہد کا عالمی برادری سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • سعودی ولی عہد کا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، عالمی برادری سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • چین سب سے جدید اور متحرک مارکیٹ کے طور پر ترقی کر رہا ہے،سیمنز اے جی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رولینڈ بش
  • چین اور یورپی یونین کے درمیان  تین ” اہم معاملات ” میں پیش رفت