دنیا کے سرد مقامات سے کراچی سمیت دیہی سندھ کی مختلف آب گاہوں پرعارضی قیام کرنے والے مہمان پرندوں نے واپسی کے لیے رخت سفرباندھ لیا۔

سائبیریا سمیت دنیا کے سرد ممالک سے خوراک کی تلاش میں نقل مکانی کرنے والے مہمان پرندوں کی واپسی کا سفرشروع ہوگیا، پرندوں کےغول کے غول کی انتہائی منظم اندازمیں واپسی کے مناظرشہر کی فضاؤں میں اکثروبیشتردکھائی دینے لگے ہیں۔

واضح رہے کہ موسم سرما کے آغاز پرسائبیریا سمیت دنیا کے سردترین مقامات سے مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، یہ مہمان پرندے انڈس فلائی وے زون کے راستے ہزاروں میل کا سفرطے کرکے کراچی سمیت سندھ بھر کی آب گاہوں کا رخ کرتے ہیں۔

ویڈیو بشکریہ جواد میمن

ہرسال نومبر کے مہینے سے ان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوتا ہے،4ماہ قیام کے بعد مارچ کے مہینے میں یہ پرندے واپس اپنے اصل مسکن کی جانب رخت سفرباندھتے ہیں۔

ان مہمان پرندوں میں پانی اورخشکی دونوں اقسام کے پرندے شامل ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پرندے اس وقت سردعلاقوں سے ہجرت کرتے ہیں جب شدید سردی اورمسلسل برفباری کی وجہ سے ان کی خوراک پر برف کی گہری تہہ جم جاتی ہے، تب یہ خوراک کی تلاش سردی کے لحاط سے قدرے معتدل ممالک کا رخ کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد

کراچی:

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، جناب صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر  چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔

اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں آگہی کے فروغ اور ملکی بحری وسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اس میری ٹائم ایکسپو کے انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ مہمانِ خصوصی نے باضابطہ طور پر ایکسپو کے افتتاح کا اعلان کیا، یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی اور بعدازاں ایکسپو کے مختلف اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔

یہ چار روزہ ایونٹ پاک بحریہ کی جانب سے وزارتِ بحری امور کی سرپرستی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو 6 نومبر 25 تک جاری رہے گا۔ 44 ممالک کے وفود اور 178 بین الاقوامی و ملکی نمائش کنندگان کی شرکت پاکستان کے بحری شعبے میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کی عکاس ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس قومی و بین الاقوامی سطح پر بحری شعور بڑھانے اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی بے مثال صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ایک نمایاں کوشش ہے۔

تقریب میں سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود، صنعت اور کاروباری حلقوں کے معزز نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
  • ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
  • فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات
  • اجنبی مہمان A11pl3Z اور 2025 PN7
  • ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے امریکا اور چین کے درمیان عسکری رابطوں کی بحالی پر اتفاق
  • غیر قانونی مقیم افغانوں کی بے دخلی کیلیے طورخم سرحد جزوی بحال، تجارت اور عام آمدورفت بدستور معطل
  • کراچی میں ٹریفک چالان سے بچنے کیلیے کون سی گاڑی کِس رفتار پر چلانی چاہیے؟
  • اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
  • ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
  • امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران