رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملک میں برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی ڈویژن میں برائلر مرغی کی قیمت میں  120 سے 150 روپے فی کلو گرام تک اضافہ ہوگیا ہے، برائلر مرغی کا گوشت 720 سے 800 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ رمضان سے قبل مرغی کا گوشت 600 سے 650 روپے فی کلو فروخت ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی میں کمی سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار غلط ہیں، عمر ایوب

سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے الزام لگایا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز نے مصنوعی طور پر سپلائی کی قلت پیدا کردی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ڈسٹری بیوٹرز نے جان بوجھ کر سپلائی روک دی ہے جس کی وجہ سے مرغی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

ریٹیلر کا مزید کہنا ہے کہ  کمشنر کراچی  نے سرکاری قیمت 650 روپے فی کلو مقرر کی ہے، تاہم دکاندار اس نرخ پر مرغی فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں کے دوران 30 ہزار روپے تک کے جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جس سے ان کے لیے ان حالات میں کام کرنا مشکل ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی میں کمی سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار غلط ہیں، عمر ایوب

 ایسوسی ایشن نے متنبہ کیا کہ اگر ڈسٹری بیوٹرز جلد سپلائی دوبارہ شروع نہیں کرتے ہیں تو خوردہ فروش جمعرات سے ہڑتال پر جا سکتے ہیں، جس سے مارکیٹ میں ممکنہ طور پر مزید خلل پڑسکتا ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news برائلر مرغی چکن رمضان المبارک سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن کمشنر کراچی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چکن رمضان المبارک کمشنر کراچی روپے فی کلو مرغی کی

پڑھیں:

طلباء کے لیےرجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری

پنجاب تعلیمی بورڈ نے 9ویں اور 10ویں جماعت کے طلباء کے لیے تعلیمی سال 2025 سے 2027 تک کے لیے نظرثانی شدہ رجسٹریشن فیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق کل رجسٹریشن فیس 2,910 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن فیس 1,100 روپے، پراسیسنگ فیس 630 روپے، بورڈ ڈیولپمنٹ فنڈ 300 روپے، اسکالرشپ فیس 180 روپے اور اسپورٹس فیس 200 روپے ہوگی۔

اس کے علاوہ اسکول اپنی طرف سے 500 روپے علیحدہ وصول کریں گے جبکہ دیگر سروسز کے نام پر مزید 300 سے 500 روپے اضافی فیس بھی لی جا سکتی ہے۔ نئی فیس کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر ہوگا۔رجسٹریشن کا آغاز 29 مئی 2025 سے بغیر لیٹ فیس کے ہوگا جبکہ 30 مئی سے 13 جون 2025 تک رجسٹریشن کرانے والے طلباء کو 600 روپے لیٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔

رجسٹریشن کے لیے طلباء کی عمر یکم اگست 2025 تک کم از کم 11 سال 2 ماہ ہونی چاہیے۔ رجسٹریشن کا عمل آن لائن مکمل کیا جائے گا تاہم اسکولز کو تمام دستاویزات کی ہارڈ کاپی متعلقہ بورڈ آفس میں جمع کروانا ہوگی۔ رجسٹریشن کے لیے ب فارم (B-Form) فراہم کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یکم مئی سے ای او بی آئی پنشن میں اضافہ، 5131 جعلی پنشنرز میں 2.79 ارب روپے تقسیم کرنے کا انکشاف
  • چکن کی قیمتیں عام شہری کی پہنچ سے باہر ، عوام کو اربوں روپے کا نقصان
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ، فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھ گیا
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا
  • طلباء کے لیےرجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج بھی ہوش ربا اضافہ، نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ