پشین: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، 4 دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
فوٹو: فائل
پشین میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے توبہ کاکڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریش کیا جہاں سے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
حکام نے بتایا کہ آپریشن میں راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز، خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے ہیں جبکہ بڑی مقدار میں مختلف قسم کے بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 14ہزار امریکی ڈالر برآمد
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم سے 14 ہزار امریکی ڈالر اور 2 عدد موبائل فون برآمد ہوئے، جبکہ موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم مع شواہد مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔