ہر گھر کو سستی اور متبادل توانائی کی فراہمی مشن ہے، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ نے سولر پینلز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 لاکھ سولر سسٹم کی خریداری شروع کر چکے ہیں، سندھ کے غریب لوگوں کو مفت بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر گھر کو سستی اور متبادل توانائی کی فراہمی مشن ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سولر پینلز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 لاکھ سولر سسٹم کی خریداری شروع کر چکے ہیں، سندھ کے غریب لوگوں کو مفت بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے گرین انرجی کی ضرورت ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل گرین انرجی میں ہے، تھر میں وفاق کے ساتھ مل کر ریلوے لائن بچھا رہے ہیں، اپوزیشن کو اور کچھ تو ملتا نہیں پراپیگنڈا پر پوری کہانی چلاتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ کی فراہمی کہا کہ
پڑھیں:
مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہر قیمت پر نہروں کو نہ بننے دینے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر گارنٹی دینے کے لیے تیار ہوں کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے نہروں کا منصوبہ بننے نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے وزیرِ اعظم انصاف سے کام لیں گے، وزیرِ اعظم کو بھی نہروں کے معاملے پر نتائج کی سنگینی کا اندازہ ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جولائی 2024ء سے نہری منصوبے پر کام اور نومبر سے ایکنک میں منظوری رکی ہوئی ہے، ہم اس بات پر ناخوش ہیں کہ اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وکیل اور قوم پرست احتجاج ضرور کریں مگر اپنے لوگوں کو تکلیف دینے سے گریز کریں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور مظاہرین کا مقصد ایک ہے، اگر ہم ناکام ہوئے تو پھر ہم بھی ہر طرح سے احتجاج کریں گے۔