وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا ہے کہ لاہور میں الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے رکھا ہے جبکہ خیبر پختونخوا والے والے ایک بی آر ٹی بھی نہ چلا سکے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کتاب بھجوائی ہے، لاہور اور اسلام آباد میں حملوں کا ذکر نہیں کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے کیے وہ کتاب میں نہیں لکھا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کی جنگ میں جھلس رہے ہیں، جب کرم جل رہا تھا موصوف فتح اسلام آباد کے راستے میں تھے، ان کو بار بار شرم دلائی تھی کہ لوگ وہاں مررہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کی کل کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے اب تک 2 جرگے اور 4 ایپکس کمیٹی کی میٹنگز کی ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا تھا علی امین گنڈاپور پڑھے لکھے آدمی ہیں، علی امین گنڈاپور پڑھے لکھے ہوتے تو یہ کتاب نہ بھیجتے، اس کتاب کے ذریعے شاید ان کی حکومت نے گنڈاپور کو چارج شیٹ کیا ہے، بی آرٹی کا کرایہ 110روپے سے 510 روپے کردیا گیا، میری وزیراعلیٰ نے الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے رکھا ہے، ان کے یوٹیوبرز کو مریم نوازکی تصاویر دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ سب کو پتہ ہے بی آرٹی کتنا جلتی ہے اور کتنی چلتی ہے، بی آرٹی کا کنٹریکٹر عالمی عدالت میں چلا گیا ہے، بی آرٹی کے کنٹریکٹر نےکے پی گورنمنٹ پر اربوں روپے کا ہرجانہ کردیا ہے، یہ ایک ہی بی آرٹی بناسکے جسے چلا بھی نہیں سکے، پنجاب میں ایک اورنج لائن کام کررہی ہے تین شہروں میں میٹرو چل رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز راولپنڈی سے مری کے درمیان گلاس ٹرین چلارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بی آرٹی پشاور کی لاگت 120 ارب روپے سے اوپر جاچکی ہے، پنجاب میں 120 ارب روپے سے کم پر 3 ٹرانسپورٹ منصوبے چل رہے ہیں، انہوں نے 12 سالوں میں 140 ٹیوب ویلزسولرائزڈ کیے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز 10ہزار سے زائد ٹیوب ویلز کو سولرائزڈ کررہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ تعلیم کارڈ پر ان کے اپنے وزیر تعلیم کا بیان آیا ہے، کہا گیا کہ تعلیمی کارڈ کی چھپائی پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں، ان کے وزیرتعلیم کہہ رہے ہیں کے پی میں تعلیمی کارڈ 2027 سے شروع ہوگا، انہوں نے صحت کارڈ پر رنگ روغن کرکے اپنا منصوبہ بنایا، انہوں نے ایک اور پورٹل بنایا کہ اختیار عوام کا ، ان کا اختیار عوام کا پورٹل ہمارےمنصوبے کی نقل ہے، مریم نواز کے دستک پروگرام سے روزانہ لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب کا پروگرام ہونہار سکالر شپس ہے، پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دیئے جاچکے ہیں، اب 50 ہزار بچوں کو سکالر شپس دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز بچوں کو الیکٹرک بائیکس اور سکوٹیز دے رہی ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ہزاروں گھر بن رہے ہیں، گرین ٹریکٹرز لوگوں کو مل چکے ہیں، پنجاب میں کسان کارڈ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 173 نوکریاں پیدا ہوئیں، ستھرا پنجاب پروگرام میں ایک لاکھ سے زیادہ نوکریوں پر لوگ کام کررہے ہیں، کے پی گورنمنٹ نے لکھا پورے صوبے میں 815 لوگوں نے آئی ٹی ٹریننگ لی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ 37 نئے سکول تعمیر کیے ہیں، یہ تمام سکول کاغذوں میں ہیں کسی کا بھی سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسدقیصر نے اربوں روپے سے بنے ایک نئے پل کا افتتاح کیا جس پر بڑے بڑے گڑھے ہیں، لاہورمیں سڑک کا رنگ خراب ہونے پر ان کے تمام یوٹیوبرز نے بولنا شروع کردیا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں کوشش ہوتی ہے عوام کے لیے سہولیات پیدا کیا جائیں، اس بارپورے پنجاب میں 80 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں، رمضان بازاروں میں ڈی سی ریٹ سے کم پر معیاری اشیا ء دی جارہی ہیں، پنجاب حکومت نے 30 ارب روپے کی لاگت سے رمضان پیکیج لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات پنجاب علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مریم نواز انہوں نے بی ا رٹی روپے سے رہے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • میرپور جلسہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے اعلانات، نواز شریف کے وعدوں اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا روڈ میپ پیش
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
  • پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی
  • پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم