’ملاقاتوں پر تو زور ہے مگر پرفارمنس زیرو‘، حارث رؤف کی خواجہ آصف سے ملاقات پر صارفین برہم
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
فاسٹ بولر حارث رؤف کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملنے پارلیمنٹ پہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اسے سیاسی ملاقات قرار دیا گیا اور اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ مغیث علی نے لکھا کہ حارث رؤف نے خواجہ آصف سے قومی اسمبلی میں آکر ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے، انہیں میڈیا نے دیکھ لیا تو وہ اچانک غائب ہوگئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ملاقاتوں پر زور ہے پرفارمنس زیرو ہے، کیا ملاقاتیں میرٹ ہے؟
حارث رؤف کی خواجہ آصف سے قومی اسمبلی میں آکر ان کے چیمبر میں ملاقات، میڈیا نے دیکھ لیا، پھر اچانک غائب ہوگئے، ملاقاتوں پر زور ہے پرفارمنس زیرو ہے، کیا ملاقاتیں میرٹ ہے؟pic.
— Mughees Ali (@mugheesali81) March 6, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ حارث رؤف سے کرکٹ ویسے بھی نہیں کھیلی جارہی، سیاست شروع کر دیں، خواجہ آصف اپنی طرح انہیں بھی فون کرکے جتوا دیں گے۔
حارث رؤف سے کرکٹ ویسے بھی نہیں کھیلی جارہی، سیاست شروع کرے، خواجہ آصف اپنی طرح اسے بھی فون کرکے جتوا دے گا۔pic.twitter.com/37dRW65IJj
— Aamir Malik (@Aamirviews) March 6, 2025
ارم جعفری لکھتی ہیں کہ حارث رؤف وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملنے ان کے چیمبر میں جا رہے تھا میڈیا کو دیکھتے ہی ان کے رنگ فق ہو گئے، 2 گھنٹے خواجہ آصف کے ساتھ چیمبر میں رہے اور پھر اچانک غائب ہوگئے، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کھیل پر توجہ دینی نہیں ہے بس سیاسی ملاقاتیں کروا لو ان کرکٹرز سے۔
حارث رؤف خواجہ آصف سے ملنے قومی اسمبلی خواجہ آصف کے چیمبر میں جا رہا تھا میڈیا کو دیکھتے ہی رنگ فق دو گھنٹے خواجہ آصف کے ساتھ چیمبر میں رہا پھر اچانک غائب موصوف غائب ہوگئے، کھیل پر توجہ دینی نہیں ہے بس سیاسی ملاقاتیں کروا لو ان کرکٹرز سے
pic.twitter.com/wmdgNeGAJp
— Erum Jaffri (@ErumJavaid) March 6, 2025
مہوش قمس نے لکھا کہ ویڈیو بنانے پر حارث رؤف پریشان نظر آئے اور ان کے ساتھ آئے ایک بندے نے کہا کہ ویڈیو اپلوڈ نا کریں۔
????????حارث رؤف کی پارلیمنٹ آمد۔ ویڈیو بنانے پر حارث رؤف پریشان نظر ائے۔ ان کے ساتھ ائے ایک بندے نے کہا کہ ویڈیو اپلوڈ نا کرے۔ حارث رؤف خواجہ آصف سے ملنے پارلیمنٹ ایے ہیں۔ pic.twitter.com/XyARHS8Bnz
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) March 6, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی کرکٹ حارث رؤف خواجہ آصف سیاستذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی کرکٹ خواجہ ا صف سیاست خواجہ آصف سے کے چیمبر میں حارث رؤف کی اچانک غائب غائب ہوگئے کے ساتھ لکھا کہ
پڑھیں:
پہلگام حملے میں مردہ قرار دیئے گئے جوڑے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
بھارتی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تصاویر کو نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں، بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام حملے میں مرنے کا دعوٰی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرکے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے میں مبینہ طورپر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر، وڈیوز جعلی نکلیں ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کی گئیں۔ اس حوالے سے ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جارہا ہے۔
بھارتی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تصاویر کو نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں، بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا ہے، اسی طرح بہت سے دوسرے لوگ بھی بعد میں زندہ ہو سکتے ہیں، یہ سب بھارتی ایجنسی را کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔