UrduPoint:
2025-11-04@02:27:24 GMT

عاقب جاوید ایک ’مسخرہ‘ ہے، جیسن گلیپسی

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

عاقب جاوید ایک ’مسخرہ‘ ہے، جیسن گلیپسی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) سابق آسٹریلین کرکٹر جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دسمبر میں پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہونے سے قبل ان کی کارکردگی کو نشانہ بنایا گیا۔ گلیپسی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو ''مسخرہ‘‘ قرار دیا۔

گلیسپی فاسٹ بولر تھے، جنہوں نے کوچنگ کا پیشہ اختیار کرنے سے قبل 1996 سے لے کر 2006 تک آسٹریلیا کے لیے 71 ٹیسٹ اور 97 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ انہیں گزشتہ اپریل میں دو سال کے لیے پاکستان کا ٹیسٹ کوچ مقرر کیا گیا تھا لیکن آٹھ ماہ سے بھی کم عرصے بعد جنوبی افریقہ میں ہونے والی سیریز سے قبل انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے قومی سلیکٹر اور عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے رواں ہفتے پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد اعتراف کیا تھا کہ چھانٹیوں اور تبدیلیوں کے باوجود بھی قومی ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

پاکستان کے محدود اوورز کے اسکواڈ میں تازہ ترین تبدیلی کا اعلان کرنے کے لیے بلائی گئی ایک نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا، ''ہم نے گزشتہ دو سالوں میں تقریباً 16 کوچز اور 26 سلیکٹرز کو تبدیل کیا ہے۔

آپ یہ فارمولہ دنیا کی کسی بھی ٹیم پر لاگو کریں، مجھے لگتا ہے کہ وہ بھی اسی حالت میں ہوں گے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ''جب تک آپ اوپر سے نیچے، چیئرمین سے نیچے تک مستقل مزاجی اختیار نہیں کریں گے، تب تک آپ کی ٹیم ترقی نہیں کرے گی۔‘‘

گلیسپی نے ان تبصروں کا جواب بدھ کے روز ایک انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرکے دیا جس میں انہوں نے عاقب جاوید کے مذکورہ تجزیے کو ''مزاحیہ‘‘ قرار دیا گیا۔

گلیسپی نے اپنی پوسٹ میں کہا، ''عاقب واضح طور پر گیری اور میرے خلاف پس پردہ مہم چلا رہے تھے تاکہ وہ خود تمام فارمیٹس میں کوچ بن سکیں۔"

انہوں نے کہا، ''وہ ایک مسخرہ ہے۔‘‘

عاقب جاوید، ایک سابق پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹر ہیں، اور وہ اس وقت پاکستانی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہیں۔ عاقب کا معاہدہ ابتدائی طور پر چیمپئنز ٹرافی تک تھا لیکن وہ اس کردار کو اس وقت تک جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کل وقتی متبادل کی تلاش کر رہا ہے۔

ش ر/اب ا (روئٹرز، اے پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کے عاقب جاوید کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور امریکہ میں تعلقات کی نئی راہیں کھل رہی ہیں،ملک خدا بخش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-06-19

 

کراچی(3نومبر2025)ایف پی سی سی آئی انرجی کمیٹی کے کنوینر،سینئروائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن(پی پی ڈی اے)،پاکستان بزنس فورم(کراچی ریجن) کے صد اورچیئرمین ملک گروپ ملک خدا بخش نے پاکستان اور امریکا کے مابین مضبوط ہوتے ہوئے اورنئی بلندیوں کو چھونے والے تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکمران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اوروزیراعظم میاں شہبازشریف کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہاردونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں مدد گار ثات ہوگا۔ملک خدا بخش نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ برسوں کی سردمہری کے بعد امریکہ نے اپنی خارجہ پالیسی کا رخ تبدیل کیا ہے، جس سے نہ صرف پاک امریکہ تعلقات بحال ہو رہے ہیں بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور افغانستان سے تنازعات اور اسرائیل سمیت کئی معاملات میں پاکستان سے اختلافات کے باوجود دنیا کے واحد اسلامی ایٹمی ملک سے اپنے تعلقات مضبوط بنانے کا جوفیصلہ کیا ہے، پاکستان اور امریکہ میں تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی جو پاکستان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہدونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پیش رفت پاکستان اور امریکہ کے درمیان اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدے پر بات چیت کاشروع ہونا ہے، جسکے تحت امریکہ پاکستان کو نہ صرف فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید ترین میزائل اور لڑاکا طیارے فراہم کرے گا بلکہ کم ٹیرف کے عوض نایاب معدنیات کی ترقی میں بھی مدد دے گا جو پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ملک خدا بخش نے کہا کہ مئی 2025کی جنگ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بری طرح شکست سے نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کو ایک طاقت کے طور پر تسلیم کیا جانے لگا ہے اور صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جنگی صلاحیتوں اور وزیراعظم شہبازشریف کے تدبر اور دوراندیشی کی تعریف و توصیف میں مسلسل اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں جبکہ ٹرمپ نے مداخلت کرکے پاک بھارت جنگ رکوائی، جس کا ذکرانہوں نے بارہاکیا ہے، ملک کی سیاسی اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے امریکہ کے مفاد میں ہے کہ وہ پاکستان کو ساتھ لے کر چلے، بلاشبہ پاکستان اس وقت بڑی کامیابی سے دونوں بڑے ممالک امریکا اور چائنا کے ساتھ تعلقات متوازن رکھے ہوئے ہے۔ ملک خدا بخش نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کافی مستحکم رہے ہیں، جن کے تحت سال 2024 میں دوطرفہ اشیائے تجارت کا تخمینہ تقریباً 7.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ پاکستان سے امریکا کو برآمد کی جانے والی اہم مصنوعات میں ہوم ٹیکسٹائل اور ملبوسات شامل ہیں، جبکہ امریکا سے درآمدات میں پٹرولیم، روئی اور مشینری سرِفہرست ہیں،دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی سے دونوں ممالک اپنے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور ہورہا ہے اور حالیہ مذاکرات میں معدنی وسائل کی ترقی پر ممکنہ تعاون بھی زیرِ بحث آیا ہے۔ ایک نیا سنگِ میل امریکا سے پاکستان کو خام تیل کی پہلی کھیپ کی آمد ہے۔

کامرس رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور امریکہ میں تعلقات کی نئی راہیں کھل رہی ہیں،ملک خدا بخش
  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • اسلام آباد پولیس اہلکار تشدد کیس: ملزم عاقب نعیم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • ترکیہ کے رنگ میں رنگا پاکستان
  • پاکستان کے سمندر سے توانائی کی نئی اْمید
  • اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • چین کی تاریخی فتح اور بھارت کو سبکی، نصرت جاوید بڑی خبریں سامنے لے آئے