لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان کر دیا۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی اواو ثمین رانا نے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر محمود بھٹی کیساتھ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ کِٹ ڈیزائن کے مقابلے میں نوجوان ڈیزائنرز اور مداح کو مدعو کیا گیا ہے۔
عاطف رانا کے مطابق یہ صرف ڈیزائن کا مقابلہ نہیں بلکہ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے، مقابلے سے لاہور قلندرز اور اس کے پرجوش مداحوں کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔لاہورقلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ جدت کو اہمیت دی ہے، کِٹ مقابلے کے لیے فیشن اسکولوں سے تعلق رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ مقابلے میں حصہ لینے والوں سے درخواست ہے کہ وہ 100 فیصد اصل ڈیزائن پیش کریں۔
انھوں نے بتایا کہ مقابلے کے نگران معروف پاکستانی نژاد فرانسیسی ڈیزائنر محمود بھٹی ہوں گے، محمود بھٹی بہترین ڈیزائنر کے انتخاب میں مدد کریں گے، منتخب کردہ ڈیزائنر عوامی ووٹ کے لیے پیش کیے جائیں گے۔عاطف رانا کا مزید کہنا تھا کہ کِٹ مقابلہ جیتنے والے کو خصوصی انعام اور پی ایس ایل ڈگ آٹ میں بیٹھنے کا موقع ملے گا، کِٹ ڈیزائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ سہہ پہر 4 بجے تک ہے۔ دوسری جانب سربراہ جیوری محمود بھٹی نے کہا کہ نواجوان ٹیلنٹ کی رہنمائی اور مدد کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں مقابلے میں حصہ لینے والے شرکا کے وژن کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ک ٹ ڈیزائن کے مقابلے لاہور قلندرز پی ایس ایل مقابلے کا
پڑھیں:
کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ بہار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اسد کے نام سے کرلی گئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقابلے کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، متعدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔