بانی کے ساتھی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سٹی42: بانی کے ساتھی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان داغ دیا۔
پی ٹی آئی کے بانی کی سابق حکومت میں مشیر برائے بحری امور محمود مولوی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔
عمران خان کا سابق مشیر اور رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے متحرک ہے۔ سینئر سیاستدان محمود مولوی کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ نئی جماعت کے قیام پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ نئی سیاسی جماعت کبنانے کے لئے محمود مولی اپنے ساتھیوں اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے کافی عرصہ سے مشورے کر رہے ہیں۔ محمود مولوی کی اہم سیاسی رہنماؤں سے مشاورت اب بھی جاری ہے۔
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
ذرائع نے بتایا ہے کہ محمود مولوی چند دنوں میں نئی سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان کی تیاری میں مصروف ہیں،محمود مولوی کی قیادت میں نئی جماعت میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شمولیت متوقع ہے۔
محمود مولی پہلے جہانگیر ترین کے ساتھ استحکام پاکستان پارٹی ن بنانے میں شامل رہے تھے۔ استحکام پاکستان پارٹی گزشتہ سال 8 فروری کے الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ محمود مولی اس پارٹی کے صوبہ سندھ کے صدر تھے، انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
محمود مولوی کا کہنا ہے کہ صدر آئی پی پی سندھ نے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب استعفیٰ دیا ہے،انہوں نے اس موقع پرمزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
اس سے قبل مئی2023 میں محمودمولوی نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی سینئر نائب صدارت اور قومی اسمبلی سے یہ کہتے ہوئے استعفی دے دیاتھاکہ کوئی بھی وجہ ہو فوج سے لڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔
داعش کے دہشتگرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان
---فائل فوٹوجماعتِ اسلامی کی جانب سے کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں اور گرم موسم کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیشِ نظر جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹاؤن اور یوسی میں موجود پارکوں، گرین بیلٹوں سمیت گلیوں اور دیگر مقامات پر بڑے پیمانے پر ’شجر کاری مہم‘ شروع کی جائے گی اور پودوں و درختوں کے تحفظ اور بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور جدوجہد کی جائے گی۔
منعم ظفر خان نے گلشن اقبال میں پودا لگا کر ’شجر کاری مہم‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
اس موقع پر امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام تر وسائل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہے، صوبائی حکومت نہ شہریوں کو تحفظ دے سکی ہے اور نہ ہی اچھا ماحول۔