چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کا ایڈمرل (ر) افتخار سروہی کے انتقال پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی افتخارسروہی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔ افتخار سروہی 1955 میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے۔ انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا۔ وہ 1986 تا 1988 پاک بحریہ کےسربراہ رہے۔ افتخار احمد سروہی 1988 تا 1991 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی رہے۔
جب خاوند پیشہ وارانہ طور پرمسلسل کامیابیاں حاصل کرتا جاتا ہے تب ایک مایوس، دل گرفتہ، بدصورت اوربے ڈول بیوی اس سے برداشت نہیں ہوتی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
پڑھیں:
کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حکومتِ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، اور موبائل فون ڈیٹا سروس 24 گھنٹوں کے لیے بند رہے گی۔ حکام نے بتایا کہ سروس آج رات 12 بجے تک بحال نہیں کی جائے گی۔ اس بندش کے باعث طلبا، کاروباری افراد اور آن لائن خدمات فراہم کرنے والے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ انٹرنیٹ پر انحصار کرنے والے بیشتر کام متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کے تحفظ اور شہر میں ممکنہ ناخوشگوار واقعات سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طویل عرصے تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رہی تھی۔ بعد ازاں صوبائی حکومت نے بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں 16 روز بعد انٹرنیٹ سروس بحال کی تھی۔